جموں و کشمیر

ہولی کا تہوار میرے لئے ہمیشہ ہندوستان کی گنگا جمنا تہذیب کی علامت رہا ہے:محبوبہ مفتی

محبوبہ مفتی نے کہا: ' تاہم اب کچھ متعصب لوگوں نے اقتدار میں رہنے والوں کی منظوری سے اس جشن کو اقلیتوں کے لیے خوف کا باعث بنا دیا ہے'۔انہوں نے اپنے پوسٹ میں مزید کہنا: 'یہ بھارت کے جاگنے کا وقت ہے، سب کو ہولی کی مبارکباد'۔

سری نگر: پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے لوگوں کو ہولی کے پر مسرت تہوار پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تہوار میرے لئے ہمیشہ ہندوستان کی گنگا جمنا تہذیب کی علامت رہا ہے۔انہوں نے کہا:’تاہم اب کچھ متعصب لوگوں نے اس جشن کو اقلیتوں کے لیے خوف کا باعث بنا دیا ہے’۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ ہائی کورٹ میں تحقیقاتی کمیشن کو غیر قانونی قرار دینے کی درخواست مسترد
ہولی سے قبل علی گڑھ کی 2مساجد کو ڈھک دیاگیا
بی جے پی اپنی ناکامیاں چھپانے پاکستان کا ہوّا کھڑا کررہی ہے۔ محبوبہ مفتی کا پلٹ وار
کشمیر میں ووٹوں کی گنتی کی تاریخ بی جے پی کے کہنے پر بدلی گئی: محبوبہ مفتی
میاں الطاف نے 18میں سے 15اسمبلی حلقوں پر محبوبہ مفتی کو مات دے دی

واضح رہے کہ ہولی ہندو مذہب کا ایک بہت بڑا تہوار ہے جس کو رنگوں اور بہار کے تہوار کے طور پر بھی یاد کیا جاتا ہے۔ یہ تہوار برائی پر اچھائی کی فتح کی علامت ہے۔ موصوف سابق و زیر اعلیٰ نے جمعہ کے روز اس مقدس تہوار کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘ہولی کا تہوار میرے لئے ہمیشہ ہندوستان کی گنگا جمنا تہذیب کی علامت رہا ہے’۔ان کا کہنا تھا: ‘ مجھے یاد ہے کہ میں یہ تہوار اپنے ہندو دوستوں کے ساتھ بے پناہ خوشی اور جوش و خروش سے منانے کے لئے بے صبری سے انتظار کرتی تھی’۔

محبوبہ مفتی نے کہا: ‘ تاہم اب کچھ متعصب لوگوں نے اقتدار میں رہنے والوں کی منظوری سے اس جشن کو اقلیتوں کے لیے خوف کا باعث بنا دیا ہے’۔انہوں نے اپنے پوسٹ میں مزید کہنا: ‘یہ بھارت کے جاگنے کا وقت ہے، سب کو ہولی کی مبارکباد’۔