حیدرآباد

کے سی آر قومی سیاست کا رخ بدلنے کا جذبہ رکھتے ہیں: ٹی ناگیشورراؤ

تلنگانہ تحریک کے عروج کے دنوں میں کئی تنقیدوں اور توہین کا سامنا کرنے کے باوجود چندرشیکھرراو نے نہ صرف تلنگانہ کو حاصل کیا ہے بلکہ تلنگانہ کو ملک میں ایک سرکردہ ریاست کے طور پر شہرت دلانے میں بھی کامیابی حاصل کی۔

حیدرآباد: سابق وزیر و تلنگانہ کی حکمران جماعت بی آرایس کے سینئر لیڈر ٹی ناگیشور راؤ نے واضح کیا ہے کہ وزیراعلی کے چندرشیکھرراو قومی سیاست کا رخ بدلنے کا جذبہ رکھتے ہیں۔

متعلقہ خبریں
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
آرام گھر فلائی اوور کا چیف منسٹر کے ہاتھوں افتتاح
ممتاز صنعت کار گوتم اڈانی کی چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات
چیف منسٹر کل نومنتخب ٹیچرس میں احکام تقررات حوالے کریں گے
چیف منسٹر کی وارننگ کے بعد بی آر ایس سوشل میڈیا قائدین کی تشویش میں اضافہ

انہوں نے ایک تلگو چینل کو دیئے گئے انٹرویو کے دوران کہا کہ تلنگانہ تحریک کے عروج کے دنوں میں کئی تنقیدوں اور توہین کا سامنا کرنے کے باوجود چندرشیکھرراو نے نہ صرف تلنگانہ کو حاصل کیا ہے بلکہ تلنگانہ کو ملک میں ایک سرکردہ ریاست کے طور پر شہرت دلانے میں بھی کامیابی حاصل کی۔

 وہ یقینی طور پر مستقبل میں قومی سیاست پر راج کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کانگریس پارٹی کا وقت گزر چکا ہے۔ بی جے پی عوام دشمن پالیسیوں کو اختیار کررہی ہے۔ عوام یقیناً چندرشیکھرراو کی قیادت کا خیرمقدم کرتے ہیں۔