کرناٹک

مودی کی جانب سے ایم ٹیک طالبہ کی ستائش

وزیراعظم نریندر مودی نے ریڈیو پر ”اپنے من کی بات“ سے متاثر ہو کر موز کی ٹہنیوں سے مصنوعات کی تیاری کا انٹرپرائز شروع کرنے پر چامراج نگر ضلع کی ایم ٹیک گریجویٹ کی ستائش کی۔

بنگلورو: وزیراعظم نریندر مودی نے ریڈیو پر ”اپنے من کی بات“ سے متاثر ہو کر موز کی ٹہنیوں سے مصنوعات کی تیاری کا انٹرپرائز شروع کرنے پر چامراج نگر ضلع کی ایم ٹیک گریجویٹ کی ستائش کی۔

متعلقہ خبریں
الیکشن کمیشن کو شکایات کی کوئی پروا نہیں: کمارا سوامی
مودی جی جنتر منتر جاکر ریسلرس کی من کی بات سنیں: کپل سبل
ہندوستان ایک ملک ایک سول کوڈ کی طرف بڑھ رہا ہے: نریندر مودی (ویڈیو)
دہشت گردی پر دُہرے معیار کی کوئی گنجائش نہیں، برکس چوٹی کانفرنس سے مودی کا خطاب
وزیر اعظم کی تقریر پر سیتا اکا کا شدید ردعمل

اپنے ماہانہ پروگرام کے اتوار کے ایپی سوڈ میں مودی نے کہا کہ اس پہل نے کئی لوگوں کو ترغیب دی۔ اس پروگرام کے ایک اییپی سوڈ سے متاثر ہو کر چامراج نگر کی ورشا نے موز کے درخت سے کھاد بنانے کے کاروبار کاآغاز کیا۔

مودی نے کہا کہ ”من کی بات“ نے ورشا کو اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کی تحریک دی۔ اس پروگرام کے ایپی سوڈ سے متاثر ہو کر اس نے کیلوں (موز) سے بائیو کھاد بنانا شروع کیا۔ قدرت سے محبت کرنے والی ورشا کی اس پہل نے دوسروں کے لیے روزگار کے کئی مواقع پیدا کیے۔

چامراج نگر کے اُماٹور سے تعلق رکھنے والی ورشا نے قالین، موبائیل اسٹانڈس، پین اسٹانڈس، ٹوپیاں اور فریج کوررس جیسی مختلف اشیاء بنانے موز کی پھنیوں کے فائبر سے آکروتی ماحولیات دوست انٹرپرائز شروع کیا۔

ورشا نے میسور میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسے کووڈ لاک ڈاؤن کے دوران وزیراعظم کے ”من کی بات“ کا ایک ایپی سوڈ سننے کے بعد تحریک ملی۔ اس نے کہا کہ وزیراعظم نے ٹامل ناڈو کے تاجر سے متعلق کہا تھا جس نے موز کے فائبرس سے اپنا وینچر شروع کیا جب کئی کاروبار بند ہورہے تھے۔

ورشا نے کہا کہ میں بے حد خوش ہو ں کہ وزیراعظم میرے کام کو تسلیم کررہے ہیں۔ اب مجھے کاروبار کو اگلی سطح تک لے جانے کی ترغیب ملی ہے۔“