حیدرآباد

بھٹی وکرامارکا کی لاس ویگاس میں مائننگ ایکسپو میں شرکت

تلنگانہ کے ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرامارکا کی ٹیم نے لاس ویگاس، امریکہ میں منعقد ہ مائننگ ایکسپو میں شرکت کی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرامارکا کی ٹیم نے لاس ویگاس، امریکہ میں منعقد ہ مائننگ ایکسپو میں شرکت کی۔

متعلقہ خبریں
امریکہ اور جاپان کے دورہ سے ڈپٹی چیف منسٹر کی واپسی
مادری زبانوں کی حفاظت و ترویج وقت کی اہم ترین ضرورت ہے: وزیر اقلیتی بہبود سے وفد کی ملاقات
محبوب نگر: اقلیتی پوسٹ میٹرک ہاسٹل (بوائز) میں 18 مخلوعہ نشستوں کیلئے درخواستیں مطلوب ،16 جولائی آخری تاریخ
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا
سام چیرٹی ٹرسٹ اینڈ ویلفیئر کی چیئرپرسن شیخ انجم کی سابق وزیر ہریش راؤ سے ملاقات

بھٹی وکرامارکا کے ساتھ محکمہ بجلی کے سکریٹری رونالڈ راس، اسپیشل سکریٹری فائنانس اینڈ پلاننگ کرشنا بھاسکر اور سنگارینی کے سی ایم ڈی بلرام بھی تھے۔

اس ایکسپو میں 125ممالک کی دو ہزار سے زیادہ جدید مشینیں بنانے والی کمپنیوں نے شرکت کی۔

بھٹی وکرامارکا، جو اہم معدنیات کے میدان میں تلاش، مواقع اور توسیع پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں، ٹیم کے ساتھ جدید ترین، بھاری کانکنی کی معدنی پیداوار کی مشینوں اور کانکنی میں جدید ٹکنالوجی کے استعمال کا تجزیہ کریں گے۔

مائننگ ایکسپومیں شرکت کے دوران، بھٹی کی ٹیم نے معروف مائننگ کمپنیوں کی مصنوعات کا معائنہ کیا اور ان کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات کی۔ بھٹی جنہوں نے امریکہ کے کئی عہدیداروں کے ساتھ ملاقات کی تھی، نے تلنگانہ میں کانکنی کے میدان میں سرمایہ کاری کے مواقع کی تفصیلات سے واقف کروایا۔