سیول سرویسس کوچنگ مفت رہائشی پروگرام
منتخب طلبہ کو ماہر اساتذہ، بیوروکریٹس اور اعلی سرکاری ملازمین موجودہ و سابقہ سیول سرونٹس کی رہنمائی میں سخت تربیت دی جائے گی۔ اعلی سرکاری ملازمتوں میں مسلمانوں کی نمائندگی صرف 3 فیصد ہے۔

حیدرآباد: سرکاری ملازمتوں میں مسلم طلبہ کی نمائندگی کے فیصد میں اضافہ کے مقصد سے سیول سرویسس کی کوچنگ مکمل طور پر مفت رہائشی پروگرام کے کاز کو آگے بڑھاتے ہوئے حیدرآباد کی ایم ایس اکیڈیمی کے ‘خدمت اقدام’ کے تحت 16 جولائی کوملک بھرکے 80مراکز میں انٹرنس ٹسٹ منعقد کیاجائے گا۔
منتخب طلبہ کو ماہر اساتذہ، بیوروکریٹس اور اعلی سرکاری ملازمین موجودہ و سابقہ سیول سرونٹس کی رہنمائی میں سخت تربیت دی جائے گی۔ اعلی سرکاری ملازمتوں میں مسلمانوں کی نمائندگی صرف 3 فیصد ہے۔
مسلم اقلیت کو ملک کا اثاثہ بننا بنانے کیلئے ہر شعبہ میں مسلمانوں کی نمائندگی کا احساس ضروری ہے۔اکیڈیمی کی گزشتہ بیچ کے 45 طلبہ میں سے 18 نے سیول سروسس پریلمنری امتحان کوالیفائی کیا ہے۔
یو پی ایس سی سیول سرویسزامتحان کی تیاری پروگرام میں داخلہ،ٹسٹ اور اس کے بعد انٹرویو کے ذریعہ دیا جائے گا۔
اس کے لئے انٹرنس ٹسٹ16 جولائی کو23 ریاستوں میں 80 سے زائد مراکز پر منعقد ہوگا جس کے لئے تحریری پرچہ 300 نمبروں کا ہوگا اور اس میں ایم سی کیوقسم کے سوالات، مختصر جوابات اور حالات حاضرہ پر مضامین شامل ہوتے ہیں۔
اس کے لئے امیدوارکی اہلیت کا معیاریہ ہے کہ اس کی عمر21 سے 27 سال کے درمیان ہو اورگریجویشن پاس ہو۔ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے منیجنگ ڈائرکٹر محمد انور احمد نے ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی کے انٹرنس شیڈول جاری کرتے ہوئے طلبہ سے اپیل کی کہ وہ اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔
ایم ایس آئی اے ایس کے یو پی ایس سی سیول سرویسز امتحان کی تیاری پروگرام کے ٹسٹ کے لئے ریاست تلنگانہ میں حیدرآباد،نظام آباد،کریم نگر،محبوب نگر،ورنگل،سداشیو پیٹ اورعادل آباد میں انٹرنس کے مراکز قائم کئے گئے ہیں جبکہ پورے ملک میں 23 ریاستوں میں یہ ٹسٹ 80 مراکز پر منعقد کئے جائیں گے۔
جو امیدوار داخلہ ٹسٹ میں شرکت کرنا چاہتے ہیں وہ آن لائن رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔
آن لائن رجسٹریشن فارم اور انٹرنس کے لئے امتحانی مراکز کی مکمل فہرست اور دوسری تفصیلات ایس ایجوکیشن اکیڈمی کی ویب سائیٹ پر دستیاب ہیں۔ویب سائٹ www.mseducationacademy.in
ای میل iasacademy@msinstitutions.com
مزید تفصیلات کے لیے فون نمبرس پر رابطہ کریں:9154143322اور9030045422
کال کرنے کا وقت: صبح 9بجے سے شام 5بجے تک