حیدرآباد

معین آباد کے ایک فارم ہاؤز میں مجرا پارٹی، 7 خواتین اور14مرد حراست میں

راجندر نگر ایس او ٹی پولیس نے فارم ہاؤز پر چھاپہ مار کر 7 خواتین اور 14 مردوں کو حراست میں لے کر معین آباد پولیس کے حوالے کیا۔یہ پارٹی ایک سالگرہ کے موقع پر منعقد کی گئی تھی جس میں شراب اور 70 گرام گانجہ ضبط کیا گیا۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے مضافاتی علاقہ میں ایس او ٹی پولیس نے ایک مجرا پارٹی کو ناکام بنا دیا۔ یہ واقعہ رنگا ریڈی ضلع کے معین آباد منڈل کے حدود میں واقع ایتبارپلی گاؤں میں ایک فارم ہاؤز میں آج صبح کی اولین ساعتوں میں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
جعلی جنرل انشورنس پالیسی کا ریاکٹ بے نقاب، 3 ملزمین گرفتار
انجینئرنگ کالج میڑچل میں طالبات کی خفیہ فلمبندی کیس میں دو گرفتار
ماونواز لیڈر کشن جی کی اہلیہ سجاتکا زیرحراست!
پاتال ایکسپریس کو پٹری سے اتارنے کی کوشش‘ یوپی میں ایک گرفتار
خود ساختہ فائنانس ڈپارٹمنٹ کا ایڈیشنل سکریٹری گرفتار

راجندر نگر ایس او ٹی پولیس نے فارم ہاؤز پر چھاپہ مار کر 7 خواتین اور 14 مردوں کو حراست میں لے کر معین آباد پولیس کے حوالے کیا۔یہ پارٹی ایک سالگرہ کے موقع پر منعقد کی گئی تھی جس میں شراب اور 70 گرام گانجہ ضبط کیا گیا۔

 چونکہ پارٹی میں خواتین شامل تھیں، پولیس کو شبہ ہے کہ یہ مجرہ پارٹی تھی۔ پولیس کو شبہ ہے کہ مغربی بنگال اور دیگر ریاستوں سے خواتین کو لایا گیا تھا۔ پارٹی کے منتظمین سے مزید تفصیلات معلوم کی جا رہی ہیں۔