حیدرآباد

حیدرآباد: دو افراد نقلی مہندی تیار کرنے کے الزام میں گرفتار

حیدرآباد کے ٹپہ چبوترہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں دو افراد کو نقلی مہندی تیار کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے ٹپہ چبوترہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں دو افراد کو نقلی مہندی تیار کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔

متعلقہ خبریں
جعلی جنرل انشورنس پالیسی کا ریاکٹ بے نقاب، 3 ملزمین گرفتار
ٹی یو ڈبلیو جے ایف کے ایک وفد کی چیرمین تلنگانہ میڈیا اکیڈیمی سے ملاقات
جمعیت علماء عنبرپیٹ کا مشاورتی اجلاس، ممبرسازی مہم کو مکمل کرنے اور عظمتِ صحابہؓ و یومِ آزادی کے پروگرامز پر اہم فیصلے
مادری زبانوں کی حفاظت و ترویج وقت کی اہم ترین ضرورت ہے: وزیر اقلیتی بہبود سے وفد کی ملاقات
ادب اسلامی شہر حیدرآباد کا کامیاب طرحی مشاعرہ کا انعقاد

تفصیلات کے مطابق پولیس کو ایک اطلاع ملی کہ کاروان کے نٹراج نگر میں خفیہ طور پر نقلی کراچی مہندی تیار کی جا رہی ہے۔

اس اطلاع پر سنٹرل زون ٹاسک فورس اور ٹپہ چبوترا پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ایک مکان پر چھاپہ مارا۔

کارروائی کے دوران دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا جو نقلی مہندی تیار کر رہے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ رمضان کے موقع پر یہ نقلی مہندی بازار میں فروخت کے لئے تیار کی جا رہی تھی۔

چھاپے کے دوران تقریباً 5 لاکھ روپے مالیت کی نقلی مہندی ضبط کر لی گئی۔ پولیس نے ملزمین کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید جانچ شروع کر دی ہیں۔