مہاراشٹرا

ویڈیو: ادھوٹھاکرے، اورنگ زیب فین کلب کے سربراہ:امیت شاہ

مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے آج قد آور اپوزیشن لیڈر اور این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شردپوار پر زبردست تنقید کی اور انہیں ملک میں کرپشن کا لیڈر قرار دیا۔

پونے: مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے آج قد آور اپوزیشن لیڈر اور این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شردپوار پر زبردست تنقید کی اور انہیں ملک میں کرپشن کا لیڈر قرار دیا۔

متعلقہ خبریں
وزیراعظم۔ وزیر داخلہ کی جوڑی نے الیکشن کمیشن کی آزادی ختم کردی: کانگریس
شردپوار کے خلاف شخصی حملے ناقابل برداشت: اجیت پوار
اُدھو ٹھاکرے ہسپتال میں داخل
امیت شاہ سے ملاقات کی افواہ بے بنیاد: سنجے راوت
ملک میں 10سال میں مزید 75ہزار میڈیکل نشستیں:امیت شاہ

پونے میں بی جے پی کے ریاستی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے 2024کے لوک سبھا انتخابات میں نقصان اٹھانے کے باوجود تکبر کا مظاہرہ کرنے پر کانگریس قائد راہول گاندھی کو نشانہ تنقید بنایا۔

انہوں نے شیوسینا (یوبی ٹی) کے صدر ادھوٹھاکرے کو اورنگ زیب فین کلب کا سربراہ قرار دیا اور کہا کہ وہ ایسے لوگوں کا ساتھ دے رہے ہیں جنہوں نے 1993 کے ممبئی سلسلہ وار بم دھماکوں کے مجرم یعقوب میمن کے لئے معافی کا مطالبہ کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی زیرقیادت مہایوتی، مہاراشٹرا اسمبلی انتخابات میں 2014 اور 2019 کے مقابل بہتر مقابلہ کرے گی۔ سینئر بی جے پی لیڈر نے کہا کہ شردپوار نے کرپشن کو ادارہ جاتی شکل دے دی ہے۔

انہوں نے شیوسینا (یوبی ٹی) کے صدر ادھوٹھاکرے پر تنقید کی۔ انہوں نے سوال کیا کہ اورنگ زیب فین کلب کا سربراہ کون ہے جو لوگ قصاب کو (26/11 دہشت گرد حملہ کے مجرم)کو بریانی سربراہ کرتے ہیں، جو لوگ یعقوب میمن کو معافی دینے کا مطالبہ کرتے ہیں اور جو لوگ (متنازعہ اسلامی مبلغ) ذاکرنائیک کو پیامبر امن ایوارڈ دیتے ہیں اور جو لوگ (ممنوعہ تنظیم) پی ایف آئی کی مدد کرتے ہیں۔ ادھوٹھاکرے کو ایسے لوگوں کے ساتھ اٹھنے بیٹھے پر شرم آنی چاہئے۔