دہلی
اے اے پی لیڈروں کو اپنے کئے کی قیمت چکانی پڑے گی: ریکھا گپتا
مسز گپتا نے پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال کو بھی نشانہ بنایا جب اے اے پی لیڈر منیش سسودیا کو دہلی اینٹی کرپشن برانچ (اے سی بی) کی طرف سے کلاس روم گھپلے کے معاملے میں پوچھ گچھ کے لیے بلایا گیا تھا۔

نئی دہلی: دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے جمعہ کو کہا کہ عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے لیڈروں کو اپنے کیے کی قیمت چکانی پڑے گی۔
مسز گپتا نے پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال کو بھی نشانہ بنایا جب اے اے پی لیڈر منیش سسودیا کو دہلی اینٹی کرپشن برانچ (اے سی بی) کی طرف سے کلاس روم گھپلے کے معاملے میں پوچھ گچھ کے لیے بلایا گیا تھا۔
انہوں نے کہاکہ "جلد ہی ان سب کو عدالت میں پیش ہونا پڑے گا۔ اب اروند کیجریوال کو بھی پنجاب سے دہلی واپس آنا پڑے گا۔”
اے اے پی لیڈروں کو بھگوڑا بتاتے ہوئے انہوں نے کہاکہ "دہلی کے لوگوں کو ایسے لیڈروں کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے جو کچھ کیا ہے اس کا خمیازہ انہیں بھگتنا پڑے گا۔”