حیدرآباد

حیدرآباد سے اے پی کے سری سیلم جانے والی منی بس الٹ گئی ۔یاتری زخمی

مقامی دیہاتیوں کے مطابق حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے 40 افراد ایک منی بس کے ذریعہ سری سیلم کے لیے روانہ ہوئے تھے۔ دوملاپینٹ بس اسٹاپ کے قریب بس کے بریک فیل ہو گئے جس کے باعث گاڑی قابو سے باہر ہو گئی۔

حیدرآباد: حیدرآباد سے اے پی کے سری سیلم جانے والی ایک پرائیویٹ منی بس جمعرات کی صبح تلنگانہ کے ناگرکرنول ضلع کے امرآباد منڈل کے دوملاپینٹ علاقہ میں الٹ گئی۔

متعلقہ خبریں
بچوں کے ادب پرحیدرآباد میں سہ روزہ بین الاقوامی "جشن رنگ بچپن” سمینار
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
اردو ہال حمایت نگر میں آج اور کل قومی سمینار  – "حسرت موہانی” پر مقالوں کی پیشکشی
ٹی یو ڈبلیو جے ایف کے ایک وفد کی چیرمین تلنگانہ میڈیا اکیڈیمی سے ملاقات
جمعیت علماء عنبرپیٹ کا مشاورتی اجلاس، ممبرسازی مہم کو مکمل کرنے اور عظمتِ صحابہؓ و یومِ آزادی کے پروگرامز پر اہم فیصلے


مقامی دیہاتیوں کے مطابق حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے 40 افراد ایک منی بس کے ذریعہ سری سیلم کے لیے روانہ ہوئے تھے۔ دوملاپینٹ بس اسٹاپ کے قریب بس کے بریک فیل ہو گئے جس کے باعث گاڑی قابو سے باہر ہو گئی۔


ڈرائیور نے بس کو روکنے کی کوشش کی لیکن اسی دوران سامنے سے آنے والی دو کاروں کو ٹکر مار دی اور پھر کچھ فاصلے تک جا کر بس الٹ گئی۔


اس حادثہ میں بس میں سوار کئی افراد شدید زخمی ہوگیے جب کہ بعض کو معمولی زخم آیے۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر کے ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔


حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔