جرائم و حادثات
پرتشدد جھڑپ میں ایک شخص ہلاک، ایک درجن سے زائد زخمی
مدھیہ پردیش کے ستنا ضلع کے بدیرا تھانہ علاقہ کے تحت موہروا گاؤں میں دو فریقوں کے درمیان پرتشدد جھڑپ میں ایک شخص کی موت ہو گئی اور دونوں فریقوں کے ایک درجن سے زیادہ لوگ زخمی ہو گئے۔

ستنا: مدھیہ پردیش کے ستنا ضلع کے بدیرا تھانہ علاقہ کے تحت موہروا گاؤں میں دو فریقوں کے درمیان پرتشدد جھڑپ میں ایک شخص کی موت ہو گئی اور دونوں فریقوں کے ایک درجن سے زیادہ لوگ زخمی ہو گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق پرانی دشمنی کی بناء پر گزشتہ شام دونوں فریقوں میں پرتشدد جھڑپ ہوگئی۔
واقعے میں ایک درجن سے زائد افراد زخمی ہوگئے، جنہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
ان میں سے کشوری لال پادھری کی اسپتال میں علاج کے دوران موت ہوگئی۔
دوسری جانب دو دیگر شدید زخمیوں کو ستنا کے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
پولیس نے فریقین کی شکایت پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔