حیدرآباد

تلنگانہ کے سرکاری ملازمین کے ڈی اے کی اجرائی کی الیکشن کمیشن نے اجازت دے دی

حکومت اور الیکشن کمیشن کے عہدیداروں کے درمیان بات چیت بھی ہوئی تھی۔ الیکشن کمیشن نے حکومت سے پوچھا کہ ڈی اے کی اجرائی میں کیوں تاخیر ہوئی، اب تک کیوں ڈی اے جاری نہیں کیا گیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے سرکاری ملازمین کے ڈی اے کی اجرائی کی الیکشن کمیشن نے اجازت دے دی ہے۔ ملازمین کے تین ڈی اے زیر التوا تھے۔ ایک ڈی اے جاری کرنے کی اجازت دینے کی ریاستی حکومت نے کمیشن سے خواہش کی تھی۔

متعلقہ خبریں
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابی ووٹنگ کے اختتام پر ووٹروں کا شکریہ ادا کیا
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام

اس سلسلے میں حکومت اور الیکشن کمیشن کے عہدیداروں کے درمیان بات چیت بھی ہوئی تھی۔ الیکشن کمیشن نے حکومت سے پوچھا کہ ڈی اے کی اجرائی میں کیوں تاخیر ہوئی، اب تک کیوں ڈی اے جاری نہیں کیا گیا۔

 ڈی اے کی اجرائی کے لیے ملازمین کی تنظیموں نے چیف الیکٹورل آفیسر کے ذریعہ مرکزی الیکشن کمیشن سے نمائندگی بھی کی تھی۔ انتخابات ہونے کے بعد ڈی اے کی اجرائی کی کمیشن نے اجازت دے دی اور کہا کہ اسے ایک ڈی اے کی اجرائی پر اعتراض نہیں ہے۔

a3w
a3w