تلنگانہ

جگن کی چندرشیکھرراو سے ملاقات

آندھراپردیش کے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے آج تلنگانہ کے سابق وزیراعلی و بی آرایس پارٹی کے صدر کے چندرشیکھرراو سے ملاقات کی۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے آج تلنگانہ کے سابق وزیراعلی و بی آرایس پارٹی کے صدر کے چندرشیکھرراو سے ملاقات کی۔

متعلقہ خبریں
نتائج کے اعلان کے بعد 15 دنوں تک مرکزی فورس کی 25 کمپنیاں برقرار رکھنے کی ہدایت
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
بی آر ایس کی 16نیوز چانلس کے خلاف شکایت
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام
تلنگانہ میں ٹی ایس کے بجائے ٹی جی استعمال کی ہدایت، احکام جاری

بی آرایس کے لیڈروں نے جگن کااستقبال کیا۔یہ ملاقات نندی گری میں واقع ان کی قیامگاہ پر ہوئی۔جگن نے کے چندرشیکھرراو کی عیادت کی جوفارم ہوز میں گرپڑنے اورسرجری کے بعد گھر پرآرام کررہے ہیں۔

اس خیرسگالی ملاقات کے موقع پر جگن نے کے چندرشیکھررا و کی صحت کے بارے میں ان سے معلومات حاصل کیں اور جلد صحت یابی کے ساتھ سیاسی سفر کے دوبارہ آغاز کے لئے نیک تمناوں کااظہارکیا۔

جگن کی آمد کے موقع پر پولیس کی جانب سے کے چندرشیکھرراو کی قیامگاہ کے قریب بندوبست دیکھاگیا۔

a3w
a3w