تلنگانہ

وزیراعلی تلنگانہ نے برہمن سدن بھون کا افتتاح کیا

حیدرآباد: وزیراعلی تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ نے برہمن سدن بھون کا افتتاح کیا۔

حیدرآباد: وزیراعلی تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ نے برہمن سدن بھون کا افتتاح کیا۔

متعلقہ خبریں
کانگریس دور حکومت میں ورنگل کی ترقی نظر انداز: کے سی آر
ٹی یو ڈبلیو جے ایف کے ایک وفد کی چیرمین تلنگانہ میڈیا اکیڈیمی سے ملاقات
مادری زبانوں کی حفاظت و ترویج وقت کی اہم ترین ضرورت ہے: وزیر اقلیتی بہبود سے وفد کی ملاقات
جمعیت علماء عنبرپیٹ کا مشاورتی اجلاس، ممبرسازی مہم کو مکمل کرنے اور عظمتِ صحابہؓ و یومِ آزادی کے پروگرامز پر اہم فیصلے
ادب اسلامی شہر حیدرآباد کا کامیاب طرحی مشاعرہ کا انعقاد

اس پروگرام میں چیف سکریٹری شانتی کماری، وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی، ایم پی رنجیت ریڈی، ایم ایل سی وانی دیوی، جی ایچ ایم سی میئر وجے لکشمی، حکومت کے مشیر رمناچاری اور اسکالرس نے شرکت کی۔

اس عمارت کی تعمیر کے لیے حکومت نے رنگاریڈی ضلع کے گوپن پلی گاؤں میں 6 ایکڑ اور 10 گُنٹے زمین الاٹ کی ہے۔

وزیربلدی نظم ونسق وشہری ترقی کے تارک راما راو نے 5 جون 2017 کو اس عمارت کا سنگ بنیاد رکھاتھا۔

اس تین منزلہ عمارت میں کلیانا منڈپم، انفارمیشن سنٹر شامل ہیں۔

یہ عمارت مذہبی اور روحانی نظریات کے پھیلاؤ کے لیے ایک معلوماتی مرکز اور وسائل کے مرکز کے طور پر کام کرے گی۔

اس میں روحانی کتابوں، ویدوں، اپنشدوں اور پرانوں جیسے ادب کے ساتھ ایک لائبریری قائم کی جائے گی۔