مشرق وسطیٰ

اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی میں مزید ایک دن کی توسیع

حماس اور اسرائیل نے غزہ میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جنگ بندی میں انہی سابقہ شرائط کے تحت مزید ایک دن کی توسیع کا معاہدہ کیا ہے جس کے مطابق جھڑپوں میں وقفہ کیا جائے گا اور (غزہ میں) امداد پہنچانے کی اجازت دی جائے گی۔

یروشلم: اسرائیل اور حماس کے درمیان ثالث کا کردار ادا کرنے والے ملک قطر نے تصدیق کی ہے کہ دونوں فریقین کے درمیان عارضی جنگ بندی میں ایک روز کی توسیع کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں
ای سیٹ کی درخواستوں کے ادخال کی تاریخ میں توسیع
اسرائیل اور حماس کی لڑائی میں امریکہ کا فوج بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں: کملا ہیرس
ہم لوگ صرف اپنی دفاعی ٹریننگ کی وجہ سے زندہ رہ سکے
حماس کا سرکردہ رہنما غازی حماد لبنان سے قطر منتقل
قطر سے بحریہ کے 8 سابق ملازمین کو واپس لانے کی کوششیں جاری

خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے ایک بیان میں کہا کہ حماس اور اسرائیل نے غزہ میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جنگ بندی میں انہی سابقہ شرائط کے تحت مزید ایک دن کی توسیع کا معاہدہ کیا ہے جس کے مطابق جھڑپوں میں وقفہ کیا جائے گا اور (غزہ میں) امداد پہنچانے کی اجازت دی جائے گی۔