دہلی
مرکزی ملازمین کے مہنگائی بھتہ میں 4 فیصد کا اضافہ
حکومت نے مرکزی ملازمین کے مہنگائی بھتہ(ڈی اے) اور پنشنروں کو مہنگائی راحت (ڈی آر)میں 4 فیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نئی دہلی: حکومت نے مرکزی ملازمین کے مہنگائی بھتہ(ڈی اے) اور پنشنروں کو مہنگائی راحت (ڈی آر)میں 4 فیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس اضافہ کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔ اطلاعات و نشریات کے وزیر انوراگ ٹھاکر نے کابینی میٹنگ کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب میں یہ بات بتائی۔
اب مرکزی ملازمین کا مہنگائی بھتہ 42 فیصد سے بڑھ کر 46 فیصد ہو گیا ہے۔
ٹھاکر نے کہا کہ اس اضافہ سے سرکاری خزانہ پر ہر سال 12857 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔ اس سے 48.67 لاکھ مرکزی ملازمین اور 67.95 لاکھ پنشنرس کو فائدہ ہوگا۔