تلنگانہ

تلنگانہ کے نظام آبادمیں سڑک حادثہ۔پولیس کانسٹیبل ہلاک

تلنگانہ کے ضلع نظام آبادمیں پیش آئے سڑک حادثہ میں پولیس کانسٹیبل ہلاک ہوگیا۔اس کی شناخت 29سالہ کلیان نائک کے طورپر کی گئی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع نظام آبادمیں پیش آئے سڑک حادثہ میں پولیس کانسٹیبل ہلاک ہوگیا۔اس کی شناخت 29سالہ کلیان نائک کے طورپر کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
امت کے اتحاد کیلئے جمعیت اہلحدیث ہمیشہ مسلکی اختلافات کو بالائے طاق رکھے گی
تلنگانہ میں چینی مانجے سے کانسٹبل کے بشمول 3 افراد زخمی
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
مادری زبانوں کی حفاظت و ترویج وقت کی اہم ترین ضرورت ہے: وزیر اقلیتی بہبود سے وفد کی ملاقات
محبوب نگر: اقلیتی پوسٹ میٹرک ہاسٹل (بوائز) میں 18 مخلوعہ نشستوں کیلئے درخواستیں مطلوب ،16 جولائی آخری تاریخ

پولیس نے بتایا کہ ضلع کے گرجناپلی کے رہنے والا کلیان نائک ٹی ایس ایس پی 7ویں بٹالین، ڈچپلی میں بطور کانسٹیبل کام کر رہاتھا۔ یہ حادثہ کل شب اُس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار لاری اس کی بائک سے ٹکرا گئی۔

وہ ڈیوٹی کے بعد گھرواپس ہورہاتھا۔ حادثہ کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی جس نے مقدمہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔