حیدرآباد

سورنا گروپ اور سائی سوریا ڈیولپرس پر ای ڈی کے دھاوے

ای ڈی کی ٹیموں نے حیدرآباد اور سکندرآباد کے مشہور علاقوں جوبلی ہلز اور بوئن پلی میں ان دو گروپوں کی جائیدادوں کی تلاشی لی۔سرکاری ذرائع کے مطابق سائی سوریا ڈیولپرس کے خلاف ماضی میں پراجکٹس کی بروقت عدم تکمیل پرکئی فوجداری مقدمات درج ہو چکے ہیں۔

حیدرآباد: حیدرآباد میں انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) کی ٹیموں نے آج صبح سورنا گروپ اور سائی سوریا ڈیولپرس کے مختلف دفاتر پر منی لانڈرنگ کیس کے سلسلہ میں چھاپے مارے۔اس کارروائی کاآغازچہارشنبہ کی صبح ہوا۔

متعلقہ خبریں
گیانگسٹر نعیم کی ضبط کردہ اراضیات کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ
اکیڈیمکلی گلوبل نے حیدرآباد میں پہلا تجرباتی مرکز قائم کیا
حیدرآباد: نوجوان نسل ملک کی سب سے بڑی طاقت ہے: مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری
اردو جرنلسٹس فیڈریشن کا ایوارڈ فنکشن، علیم الدین کو فوٹو گرافی میں نمایاں خدمات پر اعزاز
حضرت بندہ نوازؒ علم و روحانیت کے درخشاں مینار تھے: مفتی ڈاکٹر صابر پاشاہ قادری

ای ڈی کی ٹیموں نے حیدرآباد اور سکندرآباد کے مشہور علاقوں جوبلی ہلز اور بوئن پلی میں ان دو گروپوں کی جائیدادوں کی تلاشی لی۔سرکاری ذرائع کے مطابق سائی سوریا ڈیولپرس کے خلاف ماضی میں پراجکٹس کی بروقت عدم تکمیل پرکئی فوجداری مقدمات درج ہو چکے ہیں۔

اس کمپنی کے مالک کے ستیش چندر گپتا پر مشہور گرین میڈیوز پروجکٹ میں مبینہ دھوکہ دہی کا کیس بھی درج کیا گیا ہے، جس کے برانڈ ایمبیسیڈرسرکردہ اداکار مہیش بابو تھے۔حال ہی میں ایک 32 سالہ سافٹ ویئر انجینئر نے سائی سوریا ڈیولپرس کے مالک کے ستیش چندر گپتا کے خلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کروایا ہے۔

 یہ شکایت مدھورا نگر پولیس اسٹیشن میں درج ہوئی، جس کے مطابق این وشنو وردھن اور کئی دیگر افراد نے 2021 میں شاد نگر میں واقع 14 ایکڑ پر مشتمل ”گرین میڈیوز“پروجیکٹ میں تین کروڑ روپے سے زائد کی سرمایہ کاری کی تھی لیکن یہ پراجکٹ مکمل نہیں ہوا۔ای ڈی ذرائع کے مطابق اس معاملہ میں مزید گرفتاریاں اور قانونی کارروائیاں متوقع ہیں جبکہ متاثرہ سرمایہ کاروں میں شدید برہمی پائی جاتی ہے۔