شمال مشرق

کیرالا کے شخص نے مکان کا سودا کرنے سے عین قبل ایک کروڑ روپے کی لاٹری جیت لی

کیرالا کے 50 سالہ شخص محمد باوا کو شدید مالیاتی بحران کا سامنا تھا اور وہ دعا کررہے تھے کہ قسمت ان پر مہربان ہوجائے اور اچانک ایسا ہوگیا۔ خدا نے ان کی دعا سن لی اور وہ ایک کروڑ روپے کی لاٹری جیت گئے۔

کاسرگوڑ(کیرالا): کیرالا کے 50 سالہ شخص محمد باوا کو شدید مالیاتی بحران کا سامنا تھا اور وہ دعا کررہے تھے کہ قسمت ان پر مہربان ہوجائے اور اچانک ایسا ہوگیا۔ خدا نے ان کی دعا سن لی اور وہ ایک کروڑ روپے کی لاٹری جیت گئے۔

یہ اطلاع انہیں ایک ایسے وقت ملی جب وہ اپنا قرض چکانے کیلئے اپنا نیا تعمیر شدہ مکان بیچنے ہی والے تھے۔

شمالی کیرالا کے ضلع منجیشور کے ساکن محمد باوا نے اپنی دو بیٹیوں کی شادی کیلئے بھاری رقم قرض لی تھی اس کے علاوہ انہیں رئیل اسٹیٹ کاروبار میں بھی نقصان اٹھانا پڑا تھا۔

انہوں نے اپنے رشتہ داروں اور بینک سے تقریباً 50 لاکھ روپے کا قرض لیا تھا جسے چکانے کیلئے انہیں رقم کی سخت ضرورت تھی۔

قرض چکانے کیلئے انہوں نے اپنا مکان بیچنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن سودا طئے پانے سے صرف دو گھنٹے پہلے انہیں یہ اطلاع ملی کہ وہ ایک کروڑ روپے کی لاٹری جیت چکے ہیں جس کے بعد انہوں نے گھر بیچنے کا ارادہ ترک کردیا۔

انہوں نے اتوار کی دوپہر حکومت کیرالا کی ففٹی۔ ففٹی لاٹری کے ٹکٹ اس امید میں خریدے تھے کہ شاید انہیں قرض کے جال سے نکلنے کا کوئی راستہ مل جائے گا۔

a3w
a3w