تلنگانہ
چیف منسٹر کی کل کاماریڈی سے پرچہ نامزدگی متوقع
چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ جمعرات 9نومبر کو حلقہ اسمبلی کاماریڈی سے پرچہ نامزدگی داخل کریں گے۔

کاماریڈی: چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ جمعرات 9نومبر کو حلقہ اسمبلی کاماریڈی سے پرچہ نامزدگی داخل کریں گے۔
یہ بات صدر ضلع بی آر ایس، ایم کے مجیب الدین نے بتائی۔
انہوں نے بتایا کہ چیف منسٹر چندرشیکھر راؤ، بذریعہ ہیلی کاپٹر کاماریڈی پہونچیں گے اور پرچہ نامزدگی داخل کریں گے اور اس کے بعد کالج گراؤنڈ میں منعقد شدنی پارٹی کے جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔