کرناٹک

مسلم طالبات کیلئے کرناٹک میں علیحدہ کالجس اچھی تجویز نہیں: سی ایم ابراہیم

جنتادل ایس کرناٹک یونٹ کے صدر سی ایم ابراہیم نے مسلم طالبات کیلئے خصوصی کالجس قائم کرنے کی کوشش پر حکمراں بی جے پی اور وقف بورڈ کو نشانہ تنقید بنایا۔

کلبرگی(کرناٹک): جنتادل ایس کرناٹک یونٹ کے صدر سی ایم ابراہیم نے مسلم طالبات کیلئے خصوصی کالجس قائم کرنے کی کوشش پر حکمراں بی جے پی اور وقف بورڈ کو نشانہ تنقید بنایا۔

ابراہیم نے کلبرگی میں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ریاستی حکومت کو چاہئے کہ وہ سماج کے تمام طبقات کے مفاد میں تعلیم دینے کے بارے میں سوچیں۔ کیا کوئی مسلمانوں اور ہندوؤں کیلئے علیحدہ کالجس قائم کرتا ہے؟۔

انہوں نے کہاکہ حکمراں بی جے پی کے قائدین کا دماغ برابر کام نہیں کررہا ہے۔ اِس ضمن میں وقف بورڈ کا فیصلہ بھی غلط ہے۔ وقف بورڈ کے فیصلہ کے پیچھے حکمراں جماعت کی ایک طویل مدتی اسکیم ہے۔

سماج کے بعض طبقات کو تعلیم سے محروم کردینے کی منظم کوشش کی جارہی ہے۔ اُنہوں نے کہاکہ آئندہ 5 مہینوں میں بی جے پی حکومت گر جائے گی کیونکہ اِس کی معیاد مکمل ہوچکی ہے اور ایسے وقت بی جے پی لیڈرس کالجس قائم کرنے کے بارے میں بات کررہے ہیں۔ مستقبل میں ہم برسراقتدار آئیں گے اور سب کیلئے کالجس شروع کریں گے۔