تلنگانہ

تلنگانہ: محض 9 دنوں میں کسانوں کو 9 ہزار کروڑ روپے جاری کیے گئے : مہیش کمار گوڑ

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ٹی پی سی سی صدر مہیش کمار گوڑ نے کہا کہ تلنگانہ میں کانگریس حکومت کی قیادت میں بہترین طرزِ حکمرانی دیکھنے کو مل رہی ہے جو ملک بھر کے لیے ایک مثال بن رہی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی (ٹی پی سی سی) کی سیاسی امور کمیٹی (پی اے سی) اور مشاورتی کمیٹی کا اجلاس گاندھی بھون میں ٹی پی سی سی صدر مہیش کمار گوڑ کی صدارت میں منعقد ہوا۔

متعلقہ خبریں
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا
بی سی طبقات کو تحفظات کے بغیر انتخابات منظور نہیں، ریاست گیر عوامی تحریک کا اعلان: کویتا
سام چیرٹی ٹرسٹ اینڈ ویلفیئر کی چیئرپرسن شیخ انجم کی سابق وزیر ہریش راؤ سے ملاقات
نوجوانوں میں قیادت کی تربیت ناگزیر: تلنگانہ جاگروتی کا ریاست گیر سیاسی تربیتی پروگرام
سرینواس یادو ترقیاتی کاموں میں بری طرح ناکام: ڈاکٹر کوٹا نیلیما کا الزام


اس اجلاس میں اے آئی سی سی انچارج میناکشی نترنجن، وزیر اعلیٰ اے ریونت ریڈی، نائب وزیر اعلیٰ ملو بھٹی وکرامارکا، اے آئی سی سی کے سکریٹری وشواناتھن، سی ڈبلیو سی ارکان دامودَر راج نرسمہا، ومسی کرشنا اور دیگر اہم پارٹی رہنماوں نے شرکت کی۔


اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ٹی پی سی سی صدر مہیش کمار گوڑ نے کہا کہ تلنگانہ میں کانگریس حکومت کی قیادت میں بہترین طرزِ حکمرانی دیکھنے کو مل رہی ہے جو ملک بھر کے لیے ایک مثال بن رہی ہے۔


انہوں نے کہا کہ "ہم اے آئی سی سی کی ہدایات اور قیادت کے ویژن کے مطابق آگے بڑھ رہے ہیں۔ حکومت کی جانب سے کئی فلاحی و ترقیاتی اسکیمات نافذ کی جارہی ہیں جو کسی اور ریاست میں نہیں کی گئیں۔”


انہوں نے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی اور نائب وزیر اعلیٰ بھٹی وکرامارکا کی بصیرت افروز قیادت کی ستایش کی اور کابینہ کی سطح پر ان کے مؤثر نظم و نسق کی ستاءش کی ۔ انہوں نے کہا کہ اے آئی سی سی رہنماوں نے ‘جئے باپو، جئے بھیِم، سمودھان’ جیسے پروگراموں اور ادارہ جاتی ترقی کے کامیاب نفاذ کی ستائش کی ہے۔


مہیش کمار گوڑ نے ریاست بھر میں ادارہ جاتی تعمیر کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور پارٹی کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ سرکاری اسکیمات کو عوام تک مؤثر انداز میں پہنچائیں۔


انہوں نے ‘رعیتو بھروسہ’ اسکیم کی کامیابی کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ محض نو دنوں میں کسانوں کو نو ہزار کروڑ روپے جاری کیے گئے جو ملک کی تاریخ میں ایک بے مثال اقدام ہے۔


پارٹی کے جاری کردہ بیان کے مطابق انہوں نے تمام پارٹی ارکان پر زور دیا کہ وہ اس اسکیم اور دیگر اقدامات کی کامیابی کو تمام حلقوں میں شاندار پروگراموں کے ذریعہ منائیں۔