تلنگانہ

تلنگانہ کے کاماریڈی ضلع میں لاری سے بائیک ٹکرا گئی۔ دو افراد ہلاک

مقامی افراد کے مطابق، جُکّال منڈل کے محمدآباد گاؤں سے تعلق رکھنے والے تین افراد بائیک پر اپنے گاؤں واپس جا رہے تھے۔ اسی دوران جگناتھ پلی گیٹ کے قریب سڑک پر کھڑی لاری سے ان کی بائیک ٹکرا گئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے کاماریڈی ضلع میں کل رات ایک سڑک حادثہ پیش آیا، جس میں دو افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے، جبکہ ایک شخص کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں
یلاریڈی میں میلادالنبیؐ کے جلسہ سے علما کا خطاب: سیرتِ نبویؐ پر عمل پیرا ہونا امت مسلمہ کے لیے بہترین ذریعہ
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
مادری زبانوں کی حفاظت و ترویج وقت کی اہم ترین ضرورت ہے: وزیر اقلیتی بہبود سے وفد کی ملاقات
محبوب نگر: اقلیتی پوسٹ میٹرک ہاسٹل (بوائز) میں 18 مخلوعہ نشستوں کیلئے درخواستیں مطلوب ،16 جولائی آخری تاریخ
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا


مقامی افراد کے مطابق، جُکّال منڈل کے محمدآباد گاؤں سے تعلق رکھنے والے تین افراد بائیک پر اپنے گاؤں واپس جا رہے تھے۔ اسی دوران جگناتھ پلی گیٹ کے قریب سڑک پر کھڑی لاری سے ان کی بائیک ٹکرا گئی۔

تصادم اتنا شدید تھا کہ دو افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگیے۔تیسرا شخص شدید زخمی ہوا، جسے فوری طور پر ہائی وے ایمبولینس کے ذریعہ بانسواڑہ سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا۔


پولیس نے موقع پر پہنچ کر معائنہ کیا اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بانسواڑہ کے سرکاری اسپتال منتقل کیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ لاری کا ٹائر پنکچر ہو جانے کی وجہ سے ڈرائیور نے گاڑی سڑک پر ہی کھڑی کر دی تھی۔

حادثہ میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت ابھی باقی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔