تلنگانہ
تلنگانہ کے وزیر نے اداکار کی عیادت کی
وزیرموصوف نے یقین دہانی کرائی کہ وہ فِش وینکٹ کے علاج کے لیے اپنی طرف سے ہر ممکن کوشش کریں گے اور حکومت کی جانب سے بھی مدد فراہم کی جائے گی۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے بوڈاُپل علاقہ میں واقع ایک نجی اسپتال میں زیرعلاج تلگوفلموں کے اداکار فِش وینکٹ کی تلنگانہ کے وزیر کھیل وی سری ہری نے عیادت کی۔
انہوں نے اداکار کی صحت کی صورتحال کے بارے میں ڈاکٹروں اور خاندان کے افراد سے معلومات حاصل کیں۔
وزیرموصوف نے یقین دہانی کرائی کہ وہ فِش وینکٹ کے علاج کے لیے اپنی طرف سے ہر ممکن کوشش کریں گے اور حکومت کی جانب سے بھی مدد فراہم کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ تلگو ریاستوں میں فِش وینکٹ ایک سرکردہ شخصیت ہیں ۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ جلد صحت یاب ہو کر دوبارہ اداکاری کے میدان میں سرگرم ہوں گے۔