آندھراپردیش

چیف منسٹر جگن کا پوسٹر پھاڑنے پر کتے کے خلاف پولیس میں شکایت

بتایا جاتا ہے کہ اپوزیشن تلگودیشم پارٹی کی قائد داساری اودے سری نے طنزیہ شکایت پولیس میں درج کرائی ہے۔ داساری کے ساتھ دیگر چند خواتین کے ایک گروپ نے پولیس سے اُس کتے کے خلاف کاروائی کرنے کامطالبہ کیا ہے جس نے پوسٹر پھاڑتے ہوئے چیف منسٹر جگن کی توہین کا مرتکب ہوا ہے۔

وجئے واڑہ: اے عجیب وغریب واقعہ میں آندھرا پردیش کے چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ر یڈی کے پوسٹر کو پھاڑ نے پر پولیس میں ایک کتے کے خلاف شکایت درج کرائی گئی ہے۔خواتین کے ایک گروپ نے وجئے واڑہ پولیس میں شکایت درج کرائی کہ گھر کی دیوار پر چسپاں جگن کے پوسٹر کو کتا پھاڑ رہا تھا۔ جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
سپریم کورٹ میں حکومت اے پی کے خلاف عرضی خارج
بی آر ایس کے 4ارکان اسمبلی کے خلاف افواہوں کی مذمت
ای ڈی میں ریونت ریڈی کے خلاف شکایت
آوارہ کتوں سے محفوظ رہنے شعور بیداری پروگرام: میئر
بی جے پی کا اردو زبان میں پوسٹر کی اجرائی

بتایا جاتا ہے کہ اپوزیشن تلگودیشم پارٹی کی قائد داساری اودے سری نے طنزیہ شکایت پولیس میں درج کرائی ہے۔ داساری کے ساتھ دیگر چند خواتین کے ایک گروپ نے پولیس سے اُس کتے کے خلاف کاروائی کرنے کامطالبہ کیا ہے جس نے پوسٹر پھاڑتے ہوئے چیف منسٹر جگن کی توہین کا مرتکب ہوا ہے۔

https://twitter.com/KP_Aashish/status/1646371691625582592

 انہوں نے ایک مقامی ٹی وی چیانل کے لئے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ چیف منسٹر جگن موہن ریڈی کا بے حد احترام کرتی ہیں کیونکہ جگن کی پارٹی وائی ایس آر کانگریس پارٹی نے گزشتہ اسمبلی الیکشن میں 151 نشستیں جیتی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک کتے نے ایک قد آور لیڈر کی توہین کی ہے۔

جس سے ریاست کے 6کروڑ عوام کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ”پولیس سے ہماری گذارش ہے کہ وہ کتے اور اس کے پچھے افراد کو گرفتار کرتے ہوئے سخت کارروائی کریں جنہوں نے ہمارے پیارے چیف منسٹر جگن کی توہین کی ہے۔

 قبل ازیں ایک کتے نے جگن موہن ریڈی کی تصویر کے ساتھ اسٹیکر کو پھاڑ دیا تھا جس کی  تصویر وائر ل ہوگئی تھی۔ حکمراں جماعت وائی ایس آر سی پی کی ریاست گیر سروے کے دوارن گھروں پر جگن کی تصویر کے ساتھ نعرہ کا اسٹیکر چسپاں کیا تھا جسے ایک کتنے نے پھاڑ ڈالا تھا۔ حکمراں جماعت کے کارکنوں نے ”جگن انا مابھویشو (جگن انا ہمارے مستقبل) سروے کے دوران گھروں پر اسٹیکرس چسپاں کئے تھے۔