دہلی

انڈیا گروپ کی اہم پارٹیوں کی پہلی میٹنگ شروع

اس میٹنگ میں سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو، راشٹریہ جنتا دل کے تیجسوی یادو، مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے سیتارام یچوری، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے ڈی راجہ، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شرد) کے شرد پوار اور سپریا سولے موجود تھے۔

نئی دہلی: لوک سبھا انتخابات کے بعد انڈیا گروپ سے وابستہ پارٹیوں کی پہلی میٹنگ چہارشنبہ کو کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے کی رہائش گاہ پر ہوئی جس میں کانگریس پارلیمانی پارٹی کی صدر سونیا گاندھی، پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی اور جس میں پرینکا گاندھی بھی موجود تھیں۔

متعلقہ خبریں
ایگزٹ پول رپورٹس کی فکر نہیں۔ بہتر نتائج کی امید : کے سی آر
ملک میں بے روزگاری سے بڑا کوئی مسئلہ نہیں: ملیکارجن کھرگے
ماحول ہمارے حق میں ہے تاہم حد سے زیادہ پراعتماد نہ ہوں: سونیاگاندھی
حکومت NEET امتحان میں دھاندلی کی جامع تحقیقات کرے: کھڑگے-پرینکا
تلنگانہ تلی اتسو منانے کا فیصلہ، سونیا گاندھی کو مدعو کیا جائے گا

میٹنگ میں لوک سبھا انتخابات کے نتائج اور مزید حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انڈیا گروپ کی اتحادی جماعتوں بشمول کانگریس کو لوک سبھا انتخابات میں 234 سیٹیں ملی ہیں۔

اس میٹنگ میں سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو، راشٹریہ جنتا دل کے تیجسوی یادو، مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے سیتارام یچوری، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے ڈی راجہ، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شرد) کے شرد پوار اور سپریا سولے موجود تھے۔

ڈی ایم کے کے ایم کے اسٹالن، عام آدمی پارٹی کے راگھو چڈھا، ترنمول کانگریس کے ابھیشیک بنرجی، جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے چمپئی سورین اور کلپنا سورین اور دیگر لیڈران حصہ لے رہے ہیں۔