افغانستان میں 24 افراد سردی سے ٹھٹھر کر فوت
صوبہ بادغیس میں 4 بچوں سمیت 5 افراد، ہرات اور بغلان میں 9 بے گھر افراد، خوست میں 5، فریاب میں 2، جزجان میں 2 اور سارے پول میں ایک شخص منجمد ہو کر ہلاک ہو گیا۔

کابل: افغانستان میں یخ بستہ موسمی حالات کی وجہ سے 24 افراد ٹھٹھر کر ہلاک ہو گئے ہیں۔
صوبہ بادغیس میں 4 بچوں سمیت 5 افراد، ہرات اور بغلان میں 9 بے گھر افراد، خوست میں 5، فریاب میں 2، جزجان میں 2 اور سارے پول میں ایک شخص منجمد ہو کر ہلاک ہو گیا۔
افغانستان ذرائع ابلاغ کے مطابق حالیہ دنوں میں خاص طور پر ملک کے وسطی اور شمالی علاقوں میں برفانی سردی اموات کا سبب بن رہی ہے۔
اطلاع کے مطابق بادغیس میں 4 بچوں سمیت 5 افراد، ہرات اور بغلان میں 9 بے گھر افراد، خوست میں 5، فریاب میں 2، جزجان میں 2 اور سارے پول میں ایک شخص منجمد ہو کر ہلاک ہو گیا ہے۔
دوسری طرف سینکڑوں افراد ہائپو تھرمیا کی وجہ سے ہسپتال پہنچ گئے اور ہزاروں مویشی تلف ہو گئے ہیں۔
واضح رہے کہ افغانستان میں اقتصادی بحران کی وجہ سے معاشی بدحالی کی شکار عوام کا ایک بڑا حصہ موسمِ سرما میں جلانے کے لئے کوئلہ خریدنے کی سکت نہیں رکھتا۔