حیدرآباد
حیدرآباد: پی جی ہاسٹل کی لڑکی لاپتہ
پولیس کے مطابق، 25 سالہ کے دیپیکا، جو ورنگل کی رہنے والی ہے، یکم جون سے کے پی ایچ بی کالونی کی روڈ نمبر 2 پر واقع وی آر ویمنس پی جی ہاسٹل میں مقیم تھی۔

حیدرآباد: حیدرآباد کی کے پی ایچ بی کالونی میں پی جی ہاسٹل کی لڑکی لاپتہ ہوگئی۔کے پی ایچ بی کالونی کے ایک ویمنس پی جی ہاسٹل میں رہنے والی یہ لڑکی لاپتہ ہو گئی ہے۔
پولیس کے مطابق، 25 سالہ کے دیپیکا، جو ورنگل کی رہنے والی ہے، یکم جون سے کے پی ایچ بی کالونی کی روڈ نمبر 2 پر واقع وی آر ویمنس پی جی ہاسٹل میں مقیم تھی۔
جمعرات کی شام تقریباً 3.50بجے وہ ہاسٹل سے باہر نکلی، مگر اس کے بعد واپس نہیں آئی۔
ہاسٹل انتظامیہ نے فوری طور پر دیپیکا کے گھر والوں کو اس بارے میں مطلع کیا۔جمعہ کے دن دیپیکا کے بھائی نے کے پی ایچ بی پولیس اسٹیشن میں بہن کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی۔ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔