دیگر ممالک

یوکرینی دارالحکومت میں کئی دھماکے۔ ایرانی شہید ڈرونس کا استعمال

یوکرینی دارالحکومت کے وسط میں پیر کے دن کئی زوردار دھماکے سنائی دیئے۔ شہر کے میئر نے کہا کہ دارالحکومت کا وسطی علاقہ شدید متاثر ہوا۔ انہوں نے شہریوں سے کہا کہ وہ شیلٹر میں پناہ لے لیں۔

کیف: یوکرینی دارالحکومت کے وسط میں پیر کے دن کئی زوردار دھماکے سنائی دیئے۔ شہر کے میئر نے کہا کہ دارالحکومت کا وسطی علاقہ شدید متاثر ہوا۔ انہوں نے شہریوں سے کہا کہ وہ شیلٹر میں پناہ لے لیں۔

دھماکوں کی وجہ سے صبح ایک غیررہائشی عمارت میں آگ لگ گئی۔ کئی اپارٹمنٹ بلاکس کو نقصان پہنچا۔ میئر نے اپنے ٹیلی گرام چیانل پر یہ بات بتائی۔

مزید تفصیلات دستیاب نہ ہوسکیں۔ آج کے دھماکے کیف کے اسی وسطی علاقہ میں ہوئے جہاں ایک ہفتہ قبل بچوں کے پلے گراؤنڈ اور کیف نیشنل یونیورسٹی کی مین بلڈنگ کے قریب چوراہا پر مزائل حملہ ہوا تھا۔

سوشل میڈیا پوسٹ میں علاقہ میں لگی آگ دکھائی گئی۔ یوکرینی صدر کے دفتر کے سربراہ اینڈری یرمک نے سوشل میڈیا سائٹ ٹیلی گرام پر ایک پوسٹ میں لکھاکہ روسی فورسس نے کیف پر ایرانی شہید ڈرونس سے حملہ کیا۔

روس حالیہ ہفتوں میں یوکرین کے شہری مراکز و انفرااسٹرکچر بشمول برقی اسیشنس کو نشانہ بنانے نام نہاد خودکش ڈرونس استعمال کررہا ہے۔

وسطی کیف میں گزشتہ کئی ماہ میں شاید ہی کبھی حملے ہوئے۔ روسی صدر ولادیمیر پوٹین نے کہا تھا کہ گزشتہ ہفتہ کا حملہ کریمیا پل کو دھماکہ سے اڑانے کاانتقام تھا۔

پوٹین نے اس دھماکہ کے لئے یوکرین کو موردِ الزام ٹھہرایا۔ کیف پر حملہ ایسے وقت ہوا ہے جب حالیہ دنوں میں ڈونیسک اور لوہانسک کے مشرقی علاقوں میں لڑائی تیز ہوگئی ہے۔ صدر زیلنسکی نے کل رات اپنے خطاب میں کہا تھا کہ ڈونیسک علاقہ میں زبردست لڑائی جاری ہے۔

a3w
a3w