قومی

شاہجہاں پور میں دہشت گرد حملہ کی فیک پوسٹ، 3 افراد کے خلاف کیس

ضلع میں دہشت گرد حملہ کے تعلق سے فیک ویڈیو پوسٹ کرنے کے الزام میں 3 افراد کے خلاف کیس درج کرلیا گیا۔ ایک سینئر پولیس عہدیدار نے پیر کے دن یہ بات بتائی۔

شاہجہاں پور (یوپی) (پی ٹی آئی) ضلع میں دہشت گرد حملہ کے تعلق سے فیک ویڈیو پوسٹ کرنے کے الزام میں 3 افراد کے خلاف کیس درج کرلیا گیا۔ ایک سینئر پولیس عہدیدار نے پیر کے دن یہ بات بتائی۔

سپرنٹنڈنٹ پولیس راجیش دیویدی نے پیر کے دن کہا کہ شاہجہاں پور کے میڈیا سل نے انسٹاگرام اور فیس بک پر ایک ویڈیو دیکھی جس میں فائرنگ کی آواز کے ساتھ ”شاہجہاں پور میں دہشت گرد حملہ“ لکھا تھا جس سے لوگوں میں دہشت پھیل گئی۔

اتوار کے دن سائبر کرائم پولیس اسٹیشن میں انسٹاگرام اکاؤنٹ ہولڈر انکت کمار اور پرویندر کے خلاف کوتوالی پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا۔ کوتوالی پولیس اسٹیشن میں ایک نامعلوم شخص کے خلاف بپی کیس درج ہوا۔

پولیس عہدیدار نے کہا کہ ہماری ٹیم نے سوشل میڈیا پر مسلسل نظر رکھی ہے۔ فیک پوسٹ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔