تلنگانہ

بی آرایس کے لیڈروں کے مکانات پر آئی ٹی عہدیداروں کی تلاشی کا کام مکمل

تلنگانہ کی حکمران جماعت بی آرایس کے لیڈروں کے مکانات پر آئی ٹی عہدیداروں کی تلاشی کا کام مکمل ہوگیا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی حکمران جماعت بی آرایس کے لیڈروں کے مکانات پر آئی ٹی عہدیداروں کی تلاشی کا کام مکمل ہوگیا ہے۔

متعلقہ خبریں
بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا کی کانگریس حکومت اور چیف منسٹر ریونت ریڈی پر شدید تنقید
اردو جرنلسٹس فیڈریشن کا ایوارڈ فنکشن، علیم الدین کو فوٹو گرافی میں نمایاں خدمات پر اعزاز
جمعیتہ علماء ضلع نظام آباد کی مجلس منتظمہ کا اجلاس وممبر سازی مہم کا آغاز
حضرت بندہ نوازؒ علم و روحانیت کے درخشاں مینار تھے: مفتی ڈاکٹر صابر پاشاہ قادری
اویسی کا دوٹوک بیان: پاکستان دہشت گردی کی آڑ میں انسانیت کا دشمن

آئی ٹی حکام نے بھونگیرکے ایم ایل اے پی شیکھر ریڈی، ناگرکرنول ایم ایل اے مری جناردھن ریڈی کے گھروں کی تین دن تک تلاشی لی۔یہ تلاشی 14 جون کو صبح 6 بجے شروع ہوئی اور جمعہ 16 جون کی شام2 بجے تک جاری رہی۔

رکن پارلیمنٹ پربھاکر ریڈی کی رہائش گاہ پر تلاشی 14 جون کو ختم ہوئی جبکہ آئی ٹی حکام نے ایم ایل اے شیکھر ریڈی اور مری جناردھن ریڈی کے گھروں کی تین دن تک تلاشی لی۔تین دن کی تلاشی کے بعد، آئی ٹی حکام جمعہ کی نصف شب کے بعد ارکان اسمبلی کے گھروں سے نکلے۔

اس تلاشی میں آئی ٹی عہدیداروں نے کئی دستاویزات ضبط کئے۔

آئی ٹی حکام کی جانب سے بینک لاکرز، کمپنی کے لین دین اور بینک لین دین کے دستاویزات کی بھی جانچ کی گئی۔

تلاشی کے بعد آئی ٹی حکام نے ایم ایل اے کو نوٹس جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ ضرورت پڑنے پر پوچھ گچھ کیلئے تعاون کریں۔