حیدرآباد
اے پی: جنم بھومی ٹرین سے اے سی بوگیاں علحدہ ہوگئیں
وشاکھا۔لنگم پلی جنم بھومی ایکسپریس ٹرین آندھراپردیش کے وشاکھاپٹنم میں اچانک رک گئی۔

حیدرآباد: وشاکھا۔لنگم پلی جنم بھومی ایکسپریس ٹرین آندھراپردیش کے وشاکھاپٹنم میں اچانک رک گئی۔
بدھ کی صبح 6.20 بجے یہ ٹرین روانہ ہوئی تاہم دو منٹ بعد ہی اے سی بوگی اس سے علحدہ ہوگئی جس پر فوری چوکسی کامظاہرہ کرتے ہوئے ریلوے عملہ ٹرین کو وشاکھاپٹنم ریلوے اسٹیشن لے آیا۔
ریلوے کے عہدیداروں نے کہا کہ تکنیکی مسائل پر دو بوگیاں انجن سے علحدہ ہوگئیں۔بعد ازاں ان بوگیوں کو ٹرین سے جوڑتے ہوئے آج صبح تقریبا 9.30بجے اس ٹرین کو اس کی منزل کی سمت روانہ کردیاگیا۔
اس واقعہ کے سبب یہ ٹرین تقریبا تین گھنٹے کی تاخیر سے چلائی جارہی ہے۔