جرائم و حادثات
حیدرآباد: لاری مکان میں گھس پڑی،ایک شخص ہلاک
شہرحیدرآبادکے چیتنیہ پوری علاقہ میں لاری مکان میں گھس پڑی۔

حیدرآباد: شہرحیدرآبادکے چیتنیہ پوری علاقہ میں لاری مکان میں گھس پڑی۔
پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ کل شب اُس وقت پیش آیا جب لاری کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیااور یہ لاری مکان میں گھس گئی۔
اس حادثہ میں ایک شخص موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔
اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا اور اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔