حیدرآباد

صدرنشین اقلیتی کمیشن کے طور پر طارق انصاری نے جائزہ حاصل کرلیا

بی آر ایس کے سینئر قائد محمد طارق انصاری نے آج صدرنشین اقلیتی کمیشن تلنگانہ کا جائزہ حاصل کرلیا۔

حیدرآباد: بی آر ایس کے سینئر قائد محمد طارق انصاری نے آج صدرنشین اقلیتی کمیشن تلنگانہ کا جائزہ حاصل کرلیا۔

متعلقہ خبریں
عرشیہ انجم کی مشتبہ موت : ہماچل پردیش پولیس افسر کی اقلیتی کمیشن پر حاضری
عرشیہ انجم کی مشتبہ موت کے سلسلہ میں تحقیقات کیلئے ٹیم کی تعیناتی
ایم بی بی ایس طالبہ عرشیہ انجم کی مشتبہ موت: تلنگانہ اقلیتی کمیشن کی جانب سے تازہ نوٹسوں کی اجرائی
اقلیتوں سے جاری ناانصافی کو ختم کرنے کا عزم:صدرنشین ریاستی اقلیتی کمیشن

جائزہ حاصل کرنے کی تقریب اقلیتی کمیشن کے دفتر واقع خیریت آباد میں منعقد کی گئی۔

نظام آباد کے متوطن طارق انصاری کو ریاستی وزراء محمد محمود علی اور ٹی ہریش راؤ، رکن اسمبلی ناجی ریڈی گوردھن، صدرنشین حج کمیٹی تلنگانہ محمد سلیم، بی آر ایس کے سینئر قائدین سلطان قادری، عبدالمقیت چندا،

ایم جے اکبر، پروفیسر ڈاکٹر حافظ سید جہانگیر، شعبہ عربی ایفلو یونیورسٹی، مفتی حافظ محمد مستان قادری، ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری، مولانا سید خضر پاشاہ قادری، مولانا عبید رضا، بی آر ایس کے قائدین عبدالباسط و دیگر نے مبارکباددی۔