ایشیاء

عمران خان کو دہشت گردی کے 2 کیسس میں گرفتاری سے تحفظ

سابق وزیراعظم توشہ خانہ کیس میں قومی احتساب بیورو(نیاب) کی تحقیقات کے سلسلہ میں لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس باقر نقوی کے سامنے حاضر ہوئے جنہوں نے انہیں آئندہ منگل تک گرفتاری سے تحفظ فراہم کردیا۔

لاہور: پاکستان کے برطرف وزیراعظم عمران خان کو منگل کے دن لاہور ہائی کورٹ سے 3 کیسس میں پروٹیکٹیو بیل مل گئی۔ ان کیسس میں 2 کا تعلق دہشت گردی سے ہے جو گزشتہ ہفتہ اسلام آباد جوڈیشیل کامپلکس کے باہر تشدد برپا ہونے پر درج ہوئے تھے۔

متعلقہ خبریں
عمران خان 8کیسس میں ضمانت کیلئے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع
بھگت سنگھ کیس دوبارہ کھولنے پر لاہور ہائی کورٹ کا اعتراض
پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف 19 برس بعد تاریخی جیت
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)
مہذب سماج میں تشدد اور دہشت گردی ناقابل قبول: پرینکا گاندھی

 جسٹس شہباز رضوی اور جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل بنچ نے دہشت گردی کیسس میں پاکستان تحریک ِ انصاف(پی ٹی آئی) کے سربراہ کو 27  مارچ تک ضمانت دے دی۔

سابق وزیراعظم توشہ خانہ کیس میں قومی احتساب بیورو(نیاب) کی تحقیقات کے سلسلہ میں لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس باقر نقوی کے سامنے حاضر ہوئے جنہوں نے انہیں آئندہ منگل تک گرفتاری سے تحفظ فراہم کردیا۔ عمران خان کی طرف سے ان کے وکیل سردار مصروف خان عدالت میں حاضر ہوئے۔