ایشیاء

شہباز شریف کی ترکی کے صدر سے ملاقات

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ترکی کے صدر رجب طیب اردغان سے ملاقات کی۔ دونوں قائدین نے باہمی تعلقات کا جائزہ لیا۔

اسلام آباد (پی ٹی آئی) وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ترکی کے صدر رجب طیب اردغان سے ملاقات کی۔ دونوں قائدین نے باہمی تعلقات کا جائزہ لیا۔

انہوں نے پھر کہا کہ اسٹراٹیجک پارٹنرشپ کا درجہ بڑھایا جائے گا۔ شہباز شریف اتوار کے دن ترکی کے 2 روزہ دورہ پر پہنچے۔ وہ 4 دوست ممالک کے دورہ پر ہیں۔ ترکی سے وہ ایران‘ آذربائیجان اور تاجکستان جائیں گے۔ سرکاری پی ٹی وی نے یہ اطلاع دی۔

شہباز شریف اور اردغان نے اتوار کے دن وفد سطح کی میٹنگ کی۔ دونوں نے مشترکہ وینچرس اور باہمی سرمایہ کاری بڑھانے کی وکالت کی۔ انہوں نے باہمی تعلقات کا مکمل جائزہ لیا۔ دونوں قائدین نے آمادگی ظاہر کی کہ باہمی تجارت کو 5 بلین امریکی ڈالر سالانہ تک پہنچانے کے اقدامات کئے جائیں گے۔

ہندوستان کے ساتھ حالیہ فوجی ٹکراؤ کے دوران پاکستان کی تائید کرنے پر شہباز شریف نے اردغان کا شکریہ ادا کیا۔ ان کے ساتھ ترکی کے دورہ میں نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار‘ چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ موجود تھے۔

ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ پاکستان اور ترکی کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات ہیں۔22 اپریل کے پہلگام حملہ کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی تھی۔ اُس وقت ترکی‘ آذربائیجان اور چین نے پاکستان کا ساتھ دیا تھا۔