مشرق وسطیٰ

اسرائیل اور حماس نے جنگ بندی میں مزید دو دن کی توسیع پر اتفاق کیا

اسرائیل اور فلسطینی تحریک حماس نے قطر، مصر اور امریکہ کی ثالثی سے انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کو دو دن کی توسیع پر اتفاق کیا ہے۔

غزہ/یروشلم: اسرائیل اور فلسطینی تحریک حماس نے قطر، مصر اور امریکہ کی ثالثی سے انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کو دو دن کی توسیع پر اتفاق کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
جنگ بندی مذاکرات میں پیش رفت نہیں ہوپائی: حماس
اسرائیل میں ویسٹ نائل بخار سے مرنے والوں کی تعداد 31 ہو گئی
فلسطینی فوٹو جرنلسٹ نے فرانس کا بڑا انعام ’فریڈم پرائز‘ جیت لیا
اسرائیل حماس مذاکرات شروع کریں، غزہ کے لوگ زیادہ انتظار نہیں کر سکتے: سعودی عرب
اسرائیل بین الاقوامی عدالتِ انصاف کے تمام فیصلوں پر جلد عمل درآمد کرے: ترکیہ

العربی الجدید اخبار نے بدھ کو مصری حکام کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دونوں فریقوں نے انہی شرائط پر انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کو مزید دو دن تک بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

دوسری جانب واشنگٹن پوسٹ نے ایک اسرائیلی اہلکار کے حوالے سے کہا ہے کہ اسرائیل کو امید ہے کہ جنگ بندی میں دو یا تین دن کی توسیع کی جائے گی۔

اہلکار نے کہا کہ "کل کے بعد ہمیں امید ہے کہ یرغمالیوں کی رہائی اور انسانی بنیادوں پر امداد کے لیے مزید دو سے تین دن ملیں گے، جس کے بعد ہم یا تو غزہ میں آپریشن دوبارہ شروع کریں گے یا ممکنہ طور پر کسی معاہدے تک پہنچ جائیں گے”۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو توقع ہے کہ یرغمال بنائے گئے زیادہ تر بچوں کو بدھ کی رات تک رہا کر دیا جائے گا۔ یرغمالیوں میں تقریباً 20 سے 30 خواتین شامل ہیں۔

ٹائمز آف اسرائیل نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر کا حوالہ دیتے ہوئے اطلاع دی ہے کہ اسرائیل کو بدھ کے روز حماس کی طرف سے رہائی پانے والے یرغمالیوں کے چھٹے گروپ کے ناموں کے ساتھ ایک فہرست موصول ہوئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ دفتر نے کہا کہ فہرست میں شامل افراد کے اہل خانہ کو مطلع کر دیا گیا ہے۔

غزہ کی پٹی میں عارضی جنگ بندی کے پانچویں دن حماس نے کل منگل کو 10 اسرائیلی قیدیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کیا جبکہ دوسری طرف 30 فلسطینی جن میں خواتین اور بچے شامل ہیں کو جنگ بندی کے معاہدے کے مطابق رہا کیا گیا۔

خبر رساں ادارے رائیٹرز کے مطابق جنگ بندی کے مذاکرات سے واقف ایک فلسطینی ذریعے نے بتایا کہ حماس نے قیدیوں کی ایک کھیپ ریڈ کراس کے حوالے کی ہے۔

حماس کے قریبی ذرائع نے 30 فلسطینیوں کے بدلے فلسطینی تحریک کے زیر حراست دس اسرائیلی قیدیوں کے ناموں کی فہرستوں کے تبادلے کا اعلان کیا گیا تھا۔

ذرائع نے’اے ایف پی‘ کو بتایا کہ "کل منگل کو 10 اسرائیلی قیدیوں اور 30 فلسطینی قیدیوں کے ناموں کا بغیر کسی رکاوٹ کے جنگ بندی کے پانچویں دن تبادلہ کیا گیا۔ اس تبادلے میں حراست میں لیے گئے متعدد غیر ملکی کارکنان بھی شامل ہوں گے‘‘۔

دوسری طرف فلسطینی محکمہ امور اسیران اور فلسطینی کلب برائے امور اسیران نے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے پانچویں بیچ کے نام شائع کیے، جنہیں کل منگل کی رات کو رہا کیا گیا۔ فہرست میں 15 خواتین قیدی اور 15 نابالغ بچے شامل ہیں۔

گذشتہ روز حماس نے 11 اسرائیلی خواتین اور بچوں کو رہا کیا جو غزہ میں سات ہفتے سے زائد اسیری کے بعد پیر کی شام کو چار روزہ جنگ بندی کے تحت چوتھے تبادلے میں اسرائیل پہنچے تھے جبکہ 33 فلسطینی قیدی جنہیں اسرائیل نے منگل کی صبح رہا کیا تھا مشرقی یروشلم اور رام اللہ شہروں میں ان کے گھروں میں لے جایا گیا۔

a3w
a3w