جموں و کشمیر

عمر عبداللہ کا پاکستانی گولہ باری کے متاثرین کے لواحقین کے لیے فی کس 10 لاکھ روپیے کی ایکس گریشیا کا اعلان

عمر عبداللہ نے 'ایکس' پر ایک پوسٹ میں کہا: ' پاکستان کی جانب سے حالیہ گولہ باری سے بے گناہ جانوں کے زیاں پر گہرا دکھ ہوا ہے'۔انہوں نے کہا: ' میری حکومت لوگوں کو در پیش مشکلات کو کم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے'۔

جموں: جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے یونین ٹریٹری میں پاکستانی گولہ باری کے نتیجے میں جانیں گنوانے والوں کے لواحقین کے لیے فی کس 10 لاکھ روپیے ایکس گریشیا کا اعلان کیا۔

متعلقہ خبریں
مہذب سماج میں تشدد اور دہشت گردی ناقابل قبول: پرینکا گاندھی
تشکیل حکومت کا دعویٰ بہت جلد کیا جائے گا: فاروق عبداللہ
سری نگر کو جموں و کشمیر کا مستقل دارالحکومت بنادیاجائے: انجینئر رشید
دفعہ 370، کشمیر اسمبلی کے پہلے اجلاس میں قرار داد کی منظوری متوقع
عوامی تعاون سے ہی نیشنل کانفرنس پھر سُرخ رو ہوئی: فاروق عبداللہ

واضح رہے کہ گزشتہ چار دنوں میں پاکستانی گولہ باری کے نتیجے میں پونچھ، راجوری، جموں اور بارہمولہ سیکٹرز میں ایک ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر اور 19 افراد جاں بحق ہوگئے۔


عمر عبداللہ نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘ پاکستان کی جانب سے حالیہ گولہ باری سے بے گناہ جانوں کے زیاں پر گہرا دکھ ہوا ہے’۔انہوں نے کہا: ‘ میری حکومت لوگوں کو در پیش مشکلات کو کم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے’۔


ان کا پوسٹ میں کہنا ہے: ‘گرچہ کوئی معاوضہ کبھی بھی کسی پیارے کی بھر پائی نہیں کر سکتا اور نہ ہی خاندان کو پہنچنے والے صدمے کو کم کر سکتا ہے تاہم حمایت اور یکجہتی کے اظہار کے طور پر، تمام مہلوکین کے خاندانوں کو 10 لاکھ روپے کی ایکس گریشیا ریلیف فراہم کی جائے گی’۔انہوں نے کہا کہ حکومت اس مصیبت کی گھڑی میں ہر متاثرہ کنبے کے ساتھ کھڑی ہے۔