چند انتخابی نشانات، فہرست سے خارج
واضح رہے کہ بی آر ایس کی جانب سے الیکشن کمیشن آف انڈیا سے شکایت کی گئی تھی کہ ان کے انتخابی نشان کار کی شکل سے مشابہ نشانات کی موجودگی کی وجہ سے نقصان اٹھانا پڑا تھا۔

حیدرآباد: الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے چند انتخابی نشانات کو خارج کرتے ہوئے آج اعلامیہ جاری کیا گیا۔
واضح رہے کہ بی آر ایس کی جانب سے الیکشن کمیشن آف انڈیا سے شکایت کی گئی تھی کہ ان کے انتخابی نشان کار کی شکل سے مشابہ نشانات کی موجودگی کی وجہ سے نقصان اٹھانا پڑا تھا۔
بی آ رایس کی نمائندگی کی وجہ سے الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے بی آر ایس کی جانب سے جن نشانات پر اعتراض کیاگیا تھا ان کو انتخابی نشانات کی فہرست سے خارج کردیاگیا۔
آج الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے آٹو رکشا، ٹوپی، استری، ٹرک کے نشانات پر پابندی لگادی گئی۔
آج الیکشن کمیشن آف انڈیا نے کل ہند سطح پر193 نشانات کو فہرست میں شامل کیا۔ دوسری طرف الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے ریاست میں چار سیاسی جماعتوں کو مسلمہ قرار دیا گیا۔
بی آر ایس کے لئے انتخابی نشان کار، مجلس کیلئے پتنگ، تلگودیشم پارٹی کیلئے سیکل، وائی ایس آر سی پی کے لئے سیلنگ فیان مختص کیا گیا۔
آندھرا پردیش میں صرف دو سیاسی جماعتوں وائی ایس آر کانگریس (سیلنگ فیان) تلگودیشم پارٹی (سائیکل) کو مسلمہ قرار دیا گیا۔