تلنگانہ

ریاستی وزیر بہبودی خواتین واطفال کے پاؤں میں چھالے پڑگئے

محبوب آباد میں اپنے کیمپ آفس میں انہوں نے واضح کیا تھا کہ اگر چھالے پڑ بھی جائیں تو وہ اس وقت تک چپل نہیں پہنیں گی جب تک ان کا عزم پورا نہ ہو جائے۔قبل ازیں ستیہ وتی راٹھوڑ نے اپنے ہاتھ پر چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے نام کا ٹاٹو بنایا تھا۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر بہبودی خواتین واطفال ستیہ وتی راتھوڑ کے پاوں میں چھالے پڑگئے ہیں جنہوں نے یہ عزم کیا ہے کہ وہ چندرشیکھرراو کے ریاست کے تیسری مرتبہ چیف منسٹر بننے کے بعد ہی چپل پہنیں گی۔

اپنے اس عزم کے ساتھ ہی انہوں نے بغیر چپل کے چلنا شروع کردیا تھا۔ان کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ان کا اپنا ہے۔

حال ہی میں ملگ ضلع پریشد کے چیئرمین جگدیش کی آخری رسومات میں بھی وہ ننگے پاوں شریک ہوئی تھیں۔

انہوں نے تین کلومیٹر تک ننگے پاوں شرکت کی اور اپنے منڈوٹینڈا میں ننگے پاؤں 3 کلومیٹر چلی۔

دو روز قبل انہوں نے کیسمدرم علاقہ میں منعقدہ تقریب میں بغیر چپل کے شرکت کی تھی جس کے نتیجہ میں ان کے پاوں میں چھالے پڑگئے۔

a3w
a3w