سوشیل میڈیاشمالی بھارت
ویڈیو: متھرا میں مسجد کی ملگیوں پر بھگوا پرچم‘ 4 ملزمین گرفتار
رام نومی جلوس کے دوران مسجد جمال کے سامنے امن درہم کرنے پر 4 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

متھرا(یوپی): رام نومی جلوس کے دوران مسجد جمال کے سامنے امن درہم کرنے پر 4 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے یہ بات بتائی۔
چاروں ملزمین کو جمعرات کے دن متھرا میں مسجد جمال کی ملگیوں (دکانوں) کے اوپر بھگوا جھنڈے لہرانے پر پکڑا گیا۔
گھیا منڈی علاقہ کے رام مندر سے نکلنے والا جلوس چوک بازار چوراہا پر پہنچا ہی تھا کہ ویان میں سوار 4 ملزمین دکانوں کی چھت پر چڑھ گئے اور انہوں نے وہاں بھگوا جھنڈے لگادیئے۔
سارے واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر چکر لگاتا رہا۔ اس واقعہ نے ہندو۔ مسلم فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دی تھی۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) شیلیش کمار پانڈے نے بتایا کہ واقعہ کے فوری بعد علاقہ میں بھاری پولیس فورس تعینات کردی گئی۔ و
یڈیو کی بنیاد پر کاویا‘ ہنی‘ راجیش اور دیپک کو جمعہ کے دن گرفتار کرکے عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا۔