حیدرآباد

سکندرآباد کوآپریٹیو بینک کا جنرل باڈی اجلاس،بینک کی کارکردگی اطمینان بخش

سید ظہورالدین نے بینک کے مستقبل کو تابناک بتاتے ہوئے مستقبل کے منصبوں پر روشنی ڈالی۔ جنرل باڈی اجلاس سے بینک ڈائریکٹرز ڈاکٹر میر اکبر علی خان،ڈاکٹر مسعود احمد، مولانا حامد حسین شطاری و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

حیدرآباد: سکندرآباد کوپریٹیو اربن بینک کے سالانہ جنرل باڈی اجلاس آج خان لطیف محمد خان اسٹیٹ کے آڈریٹوریم میں منعقد ہوا۔اجلاس کا آغاز تلاوت قران مجید سے ہواو۔نائب صدر نشین سکندرآباد کوآپریٹیو اربن بینک سید ظہورالدین نے بینک کی سالانہ رپورٹ پیش کی۔

متعلقہ خبریں
ٹی یو ڈبلیو جے ایف کے ایک وفد کی چیرمین تلنگانہ میڈیا اکیڈیمی سے ملاقات
مادری زبانوں کی حفاظت و ترویج وقت کی اہم ترین ضرورت ہے: وزیر اقلیتی بہبود سے وفد کی ملاقات
جمعیت علماء عنبرپیٹ کا مشاورتی اجلاس، ممبرسازی مہم کو مکمل کرنے اور عظمتِ صحابہؓ و یومِ آزادی کے پروگرامز پر اہم فیصلے
ادب اسلامی شہر حیدرآباد کا کامیاب طرحی مشاعرہ کا انعقاد
جامعہ عثمانیہ میں عربی و فارسی زبانوں کی تنسیخ پر افسوسناک ردعمل: مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ صابر پاشاہ

انہوں نے بینک کی کارکردگی کو تسلی بخش بتاتے ہوئے عوام سے بینک سے جڑنے کی اپیل کی۔ سید ظہورالدین نے بینک کے مستقبل کو تابناک بتاتے ہوئے مستقبل کے منصبوں پر روشنی ڈالی۔  جنرل باڈی اجلاس سے بینک ڈائریکٹرز ڈاکٹر میر اکبر علی خان،ڈاکٹر مسعود احمد، مولانا حامد حسین شطاری و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

اس موقع پر بینک کے ان شیر ہولڈرس جو اس سال حج کو جا رہے ہیں، کو تہنیت پیش کی گئی۔اس موقع پر ڈاکٹر اقبال جاوید، سید محمد فضل حسین،شجاعت علی قادری، اعجاز حسین،قاضی عظمت اللہ جعفری،محمد عفان قادری خالد، رسول خان و دیگر موجود تھے۔