حیدرآباد

طاہر بن حمدان نے صدرنشین اردو اکیڈیمی کا جائزہ حاصل کرلیا

طاہر بن حمدان نے اس موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایاکہ وہ تلنگانہ میں اردو زبان کی ترقی و فروغ کے لئے اقدامات کریں گے۔ اس سلسلہ میں اردو داں اصحاب دیگر سے مشورے حاصل کئے جائیں گے۔

حیدرآباد: صدرنشین تلنگانہ اردو اکیڈیمی کی حیثیت سے کانگریس کے سینئر قائد طاہر بن حمدان نے منگل کے روز عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا۔ اس سلسلہ میں ایک تقریب حج ہاؤزمیں واقع اردو اکیڈیمی کے دفتر میں منعقد کی گئی۔ اس موقع پر صدرنشین تلنگانہ وقف بورڈ سید عظمت اللہ حسینی کے علاوہ دیگرموجود تھے۔

متعلقہ خبریں
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
طاقت کے نشہ میں چور سرکش قوتیں مٹ جاتی ہیں، مسلمان تاریخ کے اوراق سے سبق لینا سیکھیں: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
کےسی آر کی تحریک سے ہی علیحدہ ریاست تلنگانہ قائم ہوئی – کانگریس نے عوامی مفادات کوبہت نقصان پہنچایا :عبدالمقیت چندا
اردو اکیڈمی کی کارکردگی مفلوج، فنڈز کی اجرائی نہ ہونے سے شعراء، ادیب اور جرنلسٹوں میں مایوسی
ڈاکٹر فہمیدہ بیگم کی قیادت میں جامعہ عثمانیہ میں اردو کے تحفظ کی مہم — صحافیوں، ادبا اور اسکالرس متحد، حکومت و یو جی سی پر دباؤ میں اضافہ

طاہر بن حمدان نے اس موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایاکہ وہ تلنگانہ میں اردو زبان کی ترقی و فروغ کے لئے اقدامات کریں گے۔ اس سلسلہ میں اردو داں اصحاب دیگر سے مشورے حاصل کئے جائیں گے۔

 انہوں نے کہاکہ وہ کانگریس قائد سونیاگاندھی، چیف منسٹر ریونت ریڈی،ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرامارکا و دیگر قائدین کاشکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے مجھے اس عہدہ پر فائز کیاہے۔