ایشیاء

تائیوان نے 23 چینی طیاروں کو سرحد میں داخل ہوتے دیکھا

وزارت نے بتایا کہ جزیرے کی انتظامیہ کے نئے سربراہ لائی چنگ-تے کے عہدہ سنبھالنے کے دو دن بعد مئی میں بھی، چینی مسلح افواج نے تائیوان کے ارد گرد وسیع فوجی مشقیں کیں۔

تائی پے: تائیوان نے کہا کہ اس نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 23 چینی طیارے اور سات بحریہ کے جہاز اس جزیرے کے قریب اپنی سرحد کے قریب آتے ہوئے دیکھے۔ تائیوان کی وزارت دفاع نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔

متعلقہ خبریں
ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈر سیل کرنے کا فیصلہ

وزارت نے جمعرات کو سوشل میڈیا ‘ایکس’ پر لکھا، "چہارشنبہ کی صبح 6 بجے سے جمعرات کی صبح 6 بجے کے درمیان پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے 23 طیارے اور سات بحریہ کے جہاز تائیوان کے آس پاس دیکھے گئے۔”

ان میں سے 19 طیاروں نے آبنائے تائیوان کی لائن عبور کی اور تائیوان کے جنوب مغربی اور مشرقی فضائی دفاعی علاقوں میں داخل ہوئے۔ وزارت نے بتایا کہ جزیرے کی انتظامیہ کے نئے سربراہ لائی چنگ-تے کے عہدہ سنبھالنے کے دو دن بعد مئی میں بھی، چینی مسلح افواج نے تائیوان کے ارد گرد وسیع فوجی مشقیں کیں۔

قابل ذکر ہے کہ جون کے اوائل میں چین نے کہا تھا کہ اس کی فوج فوجیوں کی تربیت، جنگ کی تیاری اور تائیوان کی آزادی کے خلاف جنگ جاری رکھے گی۔ ساتھ ہی، فوج کسی بھی بیرونی مداخلت کی مخالفت کرے گی اور ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے اپنے فرائض مضبوطی سے ادا کرے گی۔

a3w
a3w