تلنگانہ

کرناٹک میں برقی قلت کے سی آر کا الزام گمراہ کن  وزیر برقی کرناٹک کے سی جارج کا بیان

کرناٹک کے وزیر برقی کے سی جارج نے کرناٹک میں بجلی کی قلت کے کے سی آر کے الزم کو جھوٹ اور گمراہ کن قرار دیا اور کہا کہ ہم کرناٹک میں کسانوں کو ان کی ضرورت کے مطابق بجلی فراہم کررہے ہیں۔

حیدرآباد: کرناٹک کے وزیر برقی کے سی جارج نے کرناٹک میں بجلی کی قلت کے کے سی آر کے الزم کو جھوٹ اور گمراہ کن قرار دیا اور کہا کہ ہم کرناٹک میں کسانوں کو ان کی ضرورت کے مطابق بجلی فراہم کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
کمیشن نے چامراج نگر سیٹ پر دیا دوبارہ پولنگ کا حکم
چیف منسٹر نے الوال میں ایلی ویٹیڈ کار یڈور پروجیکٹ کا سنگ بنیادرکھا
تلنگانہ انتخابات: ووٹ دینے کے لیے آنے والے دو افراد کی موت
کرناٹک قانون ساز کونسل میں متنازعہ مندر ٹیکس بل کو شکست
جاریہ ماہ کی 27تاریخ سے مزید2ضمانتوں پر عمل آوری۔ ریونت ریڈی کا اعلان

انہوں نے کہا کہ کرناٹک میں بی جے پی کے دور حکومت میں کوئی نیا بجلی پلانٹ قائم نہیں کیا گیا۔ آج کرناٹک میں جو عوام کو برقی سربراہ کی جارہی ہے وہ کانگریس کے دور میں قائم کردہ برقی پلانٹ سے سربراہ کی جارہی ہے اور برقی کی 24 گھنٹہ سربراہی میں کوئی خلل نہیں ہے۔

کے سی جارج آج گاندھی بھون میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ایس حکومت تلنگانہ میں یہ دعویٰ کررہی ہے کہ وہ 24 گھنٹہ برقی سربراہ کررہی ہے۔

یہ بھی پچھلی کانگریس حکومت کا کارنامہ ہے۔ سی ڈبلیو سی رکن اجئے کمار نے کہا کہ کرناٹک میں کانگریس حکومت ماہانہ عوام کو 200 یونٹ برقی مفت سربراہ کررہی ہے‘ یہ ملک بھر میں پہلی بار کانگریس کا اقدام ہے۔

کے سی آر جھوٹ بول رہے ہیں کہ وہ 24 گھنٹہ مفت برقی سربراہ کررہے ہیں جبکہ حکومت چھتیس گڑھ سے برقی خرید رہے ہیں۔

a3w
a3w