دہلی

تاج محل‘ شاہجہاں نے تعمیر نہیں کرایا: ہندو سینا قائد

چیف جسٹس ستیش چندر شرما اور جسٹس جی تشار راؤ پر مشتمل بنچ نے درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) کی یکسوئی کردی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ تاج محل شاہجہاں نے تعمیر نہیں کرایا بلکہ اس نے صرف راجہ مان سنگھ کے محل کی تزئین نو کرائی۔

نئی دہلی: دہلی ہائی کورٹ نے جمعہ کے دن محکمہ آثارِ قدیمہ (اے ایس آئی) سے کہا کہ وہ تاریخی کتابوں سے تاج محل کی تعمیر سے متعلق مبینہ غلط جانکاری ہٹادینے اور عمارت کتنی پرانی ہے اس کا پتہ چلانے کی درخواست کا تصفیہ کرے۔

متعلقہ خبریں
گیان واپی سروے، آثارِ قدیمہ کو مزید مہلت
جھیلوں کی اراضی پر تعمیرات کی اجازت دینے والے عہدیداروں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ
یٰسین ملک سزائے موت کیس، سماعت سے ہائیکورٹ جج نے علیحدگی اختیار کرلی
ٹرمپ پر حملے کو کس زاویے سے دیکھا جارہا ہے؟ اہم رپورٹ
تین طلاق قانون کے جواز کو چالینج، سپریم کورٹ میں تازہ درخواست

چیف جسٹس ستیش چندر شرما اور جسٹس جی تشار راؤ پر مشتمل بنچ نے درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) کی یکسوئی کردی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ تاج محل شاہجہاں نے تعمیر نہیں کرایا بلکہ اس نے صرف راجہ مان سنگھ کے محل کی تزئین نو کرائی۔

 ہائی کورٹ نے نوٹ لیا کہ درخواست گزار سپریم کورٹ میں پہلے ہی ایسی درخواست داخل کرچکا ہے۔ سپریم کورٹ نے اس کے یہ کہنے پر اسے درخواست واپس لینے کی اجازت دی تھی کہ وہ محکمہ آثار ِ قدیمہ سے رجوع ہوگا۔

سپریم کورٹ نے دسمبر 2022 میں اس کی درخواست کی سماعت سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ عدالتیں‘ تاریخ کو دوبارہ کھولنے کے لئے نہیں بنی ہیں۔ جمعہ کے دن درخواست گزار سرجیت سنگھ یادو کے وکیل نے ہائی کورٹ سے کہا کہ اس نے جاریہ سال جنوری میں آثارِ قدیمہ سے نمائندگی کی تھی لیکن کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔

اس پر ہائی کورٹ نے محکمہ آثار ِ قدیمہ سے کہا کہ وہ اس کی نمائندگی کا تصفیہ کردے۔ غیرسرکاری تنظیم ہندو سینا کے صدر نے اپنی درخواست میں دعویٰ کیا کہ تاج محل کی تاریخ کے تعلق سے کتابوں میں اس کے بقول غلط جانکاری دی جارہی ہے۔

 اس نے کہا کہ اس کی ریسرچ کے مطابق عظیم الشان محل وہاں پہلے سے موجود تھا جس میں شاہجہاں اور ممتاز محل کو دفنایا گیا۔ حیرت کی بات ہے کہ شاہجہاں کے درباری مورخوں نے شاندار مقبرہ کے آرکیٹکٹ کا نام کہیں بھی نہیں لکھا‘ جس سے اشارہ ملتا ہے کہ راجہ مان سنگھ کا محل نہیں ڈھایا گیا۔

 اور اس کی تزئین نو کرکے تاج محل کی موجودہ شکل دے دی گئی۔ راجہ مان سنگھ‘ شاہجہاں کے دادا اکبراعظم کا سپہ سالار تھا۔ 17 ویں صدی کی تاریخی عمارت یونیسکو ورلڈ ہیریٹیج ہے۔

a3w
a3w