تامل میوزک کمپوزر پروین کمار کا 28 سال کی عمر میں انتقال
تامل موسیقی کے معروف موسیقار پروین کمار جمعرات کی صبح 28 سال کی عمر میں ایک بیماری سے چل بسے۔ انہیں چہارشنبہ یکم مئی کی دوپہر کو ایک خانگی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

چینائی: تامل موسیقی کے معروف موسیقار پروین کمار جمعرات کی صبح 28 سال کی عمر میں ایک بیماری سے چل بسے۔ انہیں چہارشنبہ یکم مئی کی دوپہر کو ایک خانگی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
ان کا انتقال جمعہ کی صبح ساڑھے چھ بجے ہوا۔ پروین کمار کے انتقال سے تامل سنیما برادری میں صدمہ کی لہر دوڑ گئی ہے۔
کئی معزز شخصیات نے موسیقار کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ آج شام 6 بجے ان کی آخری رسومات انجام دی جائیں گی۔
آخری رسومات کے موقع پر تامل فلموں کی مشہور شخصیات ان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے شرکت کریں گی۔
اطلاعات کے مطابق پروین کمار گردوں کے عارضہ میں مبتلا تھے اور ایک خانگی دواخانہ میں ان کا علاج چل رہا تھا۔
تھانجاور کے وڈاکو واسال سے تعلق رکھنے والے پروین کمار نے کی بورڈ پلیئر کے طور پر اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے راکدھن، میتھاگو، ککن، رایار پارمبرائی اور بمپر جیسی فلموں کے لئے موسیقی دی۔
فلم میتھاگو نے پروین کمار کو پہچان دلائی۔ کٹو کی ہدایت کاری میں بننے والی میتھاگو میں لیزی انٹونی، ایشور باشا اور چندر شیکر نے مرکزی کردار ادا کئے تھے۔
پراوین کمار کی موسیقی کے ساتھ، فلم کی سنیماٹوگرافی ریاض نے سنبھالی ہے۔ اس فلم کو سی کمار اور ایم سومیش کمار نے پروڈیوس کیا ہے۔
گزشتہ رات ایک اور معروف گلوکارہ اوما رمنان خرابی صحت کے باعث انتقال کر گئیں۔ وہ 72 برس کی تھیں۔ مداح پہلے ہی تجربہ کار گلوکار کے نقصان پر غمزدہ تھے جب انہیں 28 سالہ موسیقار کی اچانک موت کی خبر ملی تو وہ مزید افسردہ ہوگئے۔
کالی ووڈ میں ایک ہی دن میں دو اموات نے مداحوں کو شدید غمزدہ کردیا ہے۔ مداح اور فلمی ستارے دونوں مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اظہار تعزیت کر رہے ہیں۔