جرائم و حادثات

تیراکی کے دوران سر کے کیچڑمیں پھنس جانے کے نتیجہ میں نوجوان کی موت

جب دوستوں نے اس کے گھر والوں کو اطلاع دی تو کنویں میں اس کی لاش نہیں ملی۔بعد ازاں ماہرتیراکوں کی مدد سے اس کی لاش کو کیچڑ سے نکالنے میں کامیابی حاصل کی گئی۔

حیدرآباد: تیراکی کے دوران سر کے کیچڑمیں پھنس جانے کے نتیجہ میں نوجوان کی موت ہوگئی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع رنگاریڈی کے گودھوایراولی گاوں میں پیش آیا۔اس نوجوان جس کی شناخت رام کرشنا کے طور پر کی گئی ہے، گرمیوں کی چھٹیوں میں اپنے دوستوں کے ساتھ تیراکی کرنے جاتا تھا۔

متعلقہ خبریں
لون ایپ کے ایجنٹس کی ہراسانی، ایک شخص نے خودکشی کرلی
رئیل اسٹیٹ ونچرکی آڑ میں چلکور کی قطب شاہی مسجد کو شہید کردیاگیا: حافظ پیر شبیر احمد
جمعہ کی نماز اسلام کی اجتماعیت کا عظیم الشان اظہار ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا

مقامی افرادنے بتایا کہ جب وہ کنویں میں تیرنے گیا تو اس کا سر کیچڑ میں پھنس گیا اور وہ اوپر نہ آسکا جس کی وجہ سے اس کی موت ہوگئی۔

انہوں نے بتایا کہ جب دوستوں نے اس کے گھر والوں کو اطلاع دی تو کنویں میں اس کی لاش نہیں ملی۔بعد ازاں ماہرتیراکوں کی مدد سے اس کی لاش کو کیچڑ سے نکالنے میں کامیابی حاصل کی گئی۔

a3w
a3w