حیدرآباد

طارق انصاری چیرمین میناریٹی کمیشن کا دورہ منیٰ ملٹی اسپیشالٹی ہاسپٹل

ہاسپٹل میں اضافہ کیاگیا شعبہ کا افتتاح بھی جناب طارق انصاری کے ہاتھوں عمل میں آیا۔

حیدرآباد: منیٰ ملٹی اسپیشالٹی ہاسپٹل مہدی پٹنم کا جناب طارق انصاری تلنگانہ چیرمین میناریٹی کمیشن نے تفصیلی دورہ کیا انھوں نے دواخانے کے مخصوص شعبہ کا معائنہ کرتے ہوئے سارے شعبوں کیلئے چلائے جارہے ہیں مفت ہیلت کیمپ کی تفصیلات بھی حاصل کی اس کے علاوہ وہاں کے ڈاکٹرس اور اسٹاف سے بات چیت کی۔

متعلقہ خبریں
تعلیم و تربیت کا رشتہ بحال کرنا وقت کی اہم ضرورت — مولانا صابر پاشاہ قادری
عرب شاعرڈاکٹر زبیر فاروق العرشی کی کتاب کی رسم اجرا
فنِ خوش نویسی ہماری قوم کا قیمتی ورثہ — اس کی حفاظت دینی و تہذیبی فریضہ ہے: پروفیسر مظفر علی شہ میری
جماعتِ اسلامی ہند ملک پیٹ کی جانب سے مفت میگا ہیلتھ کیمپ کا انعقاد
جامعہ راحت عالم للبنات میں کامیاب حافظات کے اعزاز میں تہنیتی تقریب کا انعقاد

ہاسپٹل میں اضافہ کیاگیا شعبہ کا افتتاح بھی جناب طارق انصاری کے ہاتھوں عمل میں آیا۔

اس موقع پر انھوں نے کہا کہمنیٰ ملٹی اسپیشالٹی ہاسپٹل غریب عوام کے سپنوں کو پورا کررہا ہے غریب عوام کارپوریٹ ہاسپٹل کے اخراجات برداشت نہیں کرسکتے کارپوریٹس ہاسپٹل میں علاج کرنے کیلئے اتنا سرمایہ نہیں ہوتا ہے جس کی وجہ سے کئی غریب لوگ بیماریوں میں مبتلا ہوتے ہوئے آخری سانس لے لیتے ہیں۔

طارق انصاری نے کہا کہ غریب عوام کا علاج کرتے ہوئے ڈاکٹر ہدایت اللہ بہت بڑا کام کررہے ہیں غریبوں کی دعائوں لے رہے ہیں انھوں نے کہا کہ میں ان کی تعریف کرنا نہیں چاہتا ڈاکٹرہدایت صاحب کی شخصیت ان کی کام سے اجاگر ہوتی ہے ان کا کام بولتا ہے ان کا ہنر بولتا ہے انھوں نے کہا کہ یہ کوئی آسان کام نہیں ہے کارپوریٹ طرز کا علاج معمولی چارجس لیتے ہوئے تشفی بخش کرنا۔

انھوں نے کہا کہ ڈاکٹرصاحب کی تشفی سے ہی انسانوں کی آدھی بیماری دور ہوجاتی ہے ۔

انھوں نے کہا کہ مجھے یہاں آکر بہت خوشی ہوئی بلکہ میرا حوصلہ بلند کیا ۔ انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس کارپوریٹ ہاسپٹل میں بہتر علاج کرتے ہوئے اپنی جانوں کو بچائیں ۔

انھوں نے کہاکہ ڈاکٹر ہدایت اللہ صاحب شعبہ طب میں انقلاب کے نقیب ہے۔

ہاسپٹل کے تمام شعبہ جات منفرد نوعیت کے حامل ہیں۔شعبہ امراض نسواں میں غیر معمولی خدمات کے ذریعہ نہ صرف ریاست بلکہ ملک میں اپنا نمایاں مقام بنایا ہے۔

انھوںنے کہا کہ ہاسپٹل میں دو شعبے ڈائلیسس اور نوزائیدہ بچوں کی دیکھ بھال کے یونٹ میں عمدہ کام ہورہا ہے ۔

انھوں نے کہا کہ منیٰ ہاسپٹل میں مریضوں کی سہولت کیلئے ایک یونٹ کااضافہ اور اس کے افتتاح پر مجھے بہت خوشی ہورہی ہے انھوںنے کہا کہ زندگی میں توازن برقرار رکھنے سے بیماریوں کا خاتمہ ہوتا ہے۔

مجھے خوشی ہے کہ منیٰ ہاسپٹل جو ہر طرح سے مریضوں کی دیکھ بھال کیلئے ہر طرح سے لیس ہے۔

انھوںنے عوام کو مشورہ دیاکہ تین ماہ طویل مدت سے مفت ہیلت کیمپ سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں ۔