دہلی
یکم جولائی سے آدھار کارڈ والوں کو ہی تتکال ٹکٹ
وزارت ِ ریلوے نے اعلان کیا ہے کہ یکم جولائی 2025 سے صرف آدھار کارڈ والے ہی تتکال اسکیم کے تحت ٹکٹ بک کراسکیں گے۔ 10 جون کو جاری سرکولر میں وزارت نے تمام زونس کو اس فیصلہ کی اطلاع دے دی ہے۔
نئی دہلی (پی ٹی آئی) وزارت ِ ریلوے نے اعلان کیا ہے کہ یکم جولائی 2025 سے صرف آدھار کارڈ والے ہی تتکال اسکیم کے تحت ٹکٹ بک کراسکیں گے۔ 10 جون کو جاری سرکولر میں وزارت نے تمام زونس کو اس فیصلہ کی اطلاع دے دی ہے۔
مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ تتکال اسکیم کا فائدہ عام آدمی کو ملے۔
وزارت نے کہا کہ یکم جولائی سے تتکال اسکیم کے ٹکٹس انڈین ریلوے کیٹرنگ اینڈ ٹورازم کارپوریشن (آئی آر سی ٹی سی) کی ویب سائٹ یا اس کے ایپ پر آدھار آتھنٹیکیٹیڈ یوزرس ہی بک کراسکیں گے۔ بعدازاں 15 جولائی سے آدھار اوٹی پی آتھنٹیکیشن لازمی کردیا جائے گا۔
انڈین ریلویز ٹکٹنگ ایجنٹس کو تتکال ونڈو کھلنے کے ابتدائی 30 منٹ میں ٹکٹ بک کرانے نہیں دے گی۔ انہیں 10 تا 10:30 بجے دن ایرکنڈیشنڈ کلاس کے لئے اور 11 تا 11:30 بجے دن نان اے سی کلاس کے لئے بکنگ کرانے نہیں دیا جائے گا۔